اے خُدا نصیب میں رکھ درِ مُصطفے کے بوسے

ھُوں سگِ درِ محمد کبھی دُوں  میں جا کے بوسے کوئی رُوح تک اُترتا جو پیام لا رہی ھے میرے دِل نے احتراما لیئے اُس ھوا کے بوسے میں مچلتے دِل پہ آقا، نہیں رکھ سکا ھوں قابو سو یہ نذر کر رہا ھوں، سرِ دِل لگا کے بوسے جو انی پہ چڑھ کہ قُرآں […]

اے شہِیدِ کربلا

اے شہِیدِ کربلا تُجھ پر فِدا میری وفا کاش تیری ذات سے بن جائے میرا سِلسِلہ ہے کرم اللہ کا گرویدہ ہیں اسلام کے ہر جگہ جلوہ نما وہ عکس اس کا جا بجا جاں نچھاور کی ہی تو نے عظمتِ اسلام پر اللہ اللہ  برہنہ خنجر تلے سجدہ کیا لے کے مشکِیزہ چلے جانا […]

کون سا حرف لِکھوں کون سا لہجہ برتُوں

تُو کہ مولا ہے تِرے ذکر میں کیا کیا برتُوں میرے ماتھے پہ عرق آج نِدامت کا سہی میں تو بے سائے کی رحمت ہی کا سایہ برتُوں ہیں شجر رقص کناں، باد ثنا خوان تری بے خودی ایسی بڑھی ہے کہ میں سجدہ برتوں نام حسرتؔ کے لبوں پر ہو تِرا شام و سحر […]

مُجھ کو تیرا نام ھے اِک اِنعام برابر

ھو جاتے ہیں میرے بِگڑے کام برابر نہ عربی نہ عجمی، بہتر اچھّے عملوں والے ہیں تیرے دربار میں خاص و عام برابر تیرے لُطف سے کرتے ہیں طے زِیست سفر ورنہ کِس کو ھمّت ھے اِک گام برابر عاصی ھوں گے، حوضِ کوثر اور شراب پِھر تو حسرتؔ پی لیں گے ھم جام برابر

سلام اے سبز گُنبد کے مکِیں تُجھ پر سلام

سلام اے رحمتہ الّلعالمیں تُجھ پر سلام کنارے لگ گئی کشتی جو تیرے نام کی تھی زمانے میں کوئی تُجھ سا نہِیں تُجھ پر سلام ہمیں تیری شِفاعت کا سرِ محشر سہارا ھو شہِ یثرب ھے تُو صادِق، امِیں تُجھ پر سلام کبھی طائف میں تُجھ پر حق کی خاطر سنگ برسے ہیں اُنہیں بھی […]

بساؤں آنکھ میں بس اپنے یار کی صورت

فقط یہی ہے مِرے اِفتخار کی صورت مِرے حسینؓ کی کیا بات ہے کہ حق کے لیئے کھڑے ہیں ڈٹ کے کسی کوہسار کی صورت جگی ہے جب سے مدینے کی حاضری کی اُمنگ نہ پوچھ مجھ سے مرے انتظار کی صورت حضور خواب میں آئیں تو بات بن جائے لٹاؤں اُن پہ یہ بانہیں […]

درُود اُن پر سلام ہیں بے شُمار بیشک

اُنہی کے دم سے ہے زِیست یہ پُر بہار بیشک ہمارا اعزاز ہے کہ ہم اُن کے اُمّتی ہیں تمام نبیوں میں جن کو ہے اِفتخار بیشک کبھی تو ہم کو بھی حاضری کا شرف ملے گا ہمیں مدِینے میں آ کے ہو گا قرار بیشک نہیں ھے دنیا کی اور دولت کی چاہ یاربّ […]

خطا کا پُتلا ہوں مولا، گُناہگار ہُوں میں

تِرا کرم مُجھے درکار تار تار ہُوں میں یہ دُنیا دار مُجھے یُوں حقِیر مانتے ہیں گُلوں کے بِیچ میں جیسے کہ ایک خار ہُوں میں تمام عُمر گُزاری ہے دِل دُکھاتے ہُوئے نہِیں ہے جِس میں کشِش ایسا کاروبار ہُوں میں مُجھے بھی اپنے مُحمد کے درس دِکھلا دے یہ آس رکھے ہُوئے ہُوں […]

مِری جبِیں میں یہ عاجزی اِس یقِین پر ہے کہ تُو ہے آقا

نہِیں اُٹھے گا جو تیرے سجدے میں میرا سر ہے کہ تُو ہے آقا ہوا بھی مستی میں جھوم جائے، فضا نئے گیت گا سنائے تِری ہی توصِیف میں تو اِیمان کی ڈگر ہے کہ تُو ہے آقا زباں کہ لُکنت سے کٹ رہی ہے، جبِیں پسِینے سے تر بتر ہے مگر خُدایا! نزولِ رحمت […]

آنکھ بھر کر دیکھ لیں بس آپ جو ختمُ الرُّسُل

ہم غریبوں کا بھی بیڑا پار ہو ختمُ الرُّسُل پیاس بڑھتی جا رہی ہے اس گدا کی ہر گھڑی اپنے درشن بخش دِیجے آج تو ختمُ الرُّسُل جس نے حق کے رو برُو اُمّت کی بخشِش، مانگ لی آپ وہ اللہ کے پیارے ہیں وہ ختم الرّسل وقت جِتنا بھی کٹِھن ہو، مُشکلیں آسان یوں […]