چشمِ نم آپ کا دیدار ہی مانگے جائے

دید کو حسنِ طرح دار ہی مانگے جائے سر خمیدہ ہے قلم اُس درِ اقدّس پہ میرا دولتِ مدحتِ سرکار ہی مانگے جائے نقشِ نعلینِ کرم بار پہ سر رکھنے کو بے خودی سنگِ درِ یار ہی مانگے جائے جذبۂ شوق مرا چشمِ بصیرت کے لیے خاکِ نعلینِ کرم بار ہی مانگے جائے اِس نے […]

رشک گاہِ جہاں خطۂ نور ہے

میں مدینے میں ہوں خواب مسرور ہے کاسۂ حرف میں مدح کا صدقہ دیں رو بہ رو نعت کے نطق معذور ہے بے طلب ہی عطاؤں کے ہیں سلسلے دوست یہ شہرِ آقا کا دستور ہے ہجر کے شہر سے بارِ عصیاں لیے آپ کے در پہ آیا یہ رنجور ہے حبِ آلِ نبی ہے […]

یہ کیسی نعت ہے پھر کیسے التزام کے ساتھ

خدا کا نام بھی شامل ہے اُن کے نام کے ساتھ میں ایسی ذات کی مدحت کروں تو کیسے کروں خدا نے نام لیا جس کا احترام کے ساتھ سعادتِ بشری کا وہ اسمِ اعظم ہیں تمام عظمتیں منسوب اُن کے نام کے ساتھ درود لب پہ مرے ہو جب اُن کا نام آئے حضورِ […]

شبِ ازل دمِ اعجاز کُن فکاں تجھ سے

ضمیرِ ہست میں نقشِ طلسمِ جاں تجھ سے دھڑک رہا ہے اگر دل تو اِذن ہے تیرا حریمِ جاں میں جو گونجی ہے تو اذاں تجھ سے حطیمِ فکر جو روشن ہے تیرے نام سے ہے مرے دہن میں ہے گویا تو یہ زباں تجھ سے ترے سبب ہیں جزا و سزا کے سب قصے […]

آمد

صبحِ صادق کے دھندلکوں سے سحر جھانکتی تھی نور ہی نور تھا ، جس سمت نظر جھانکتی تھی ڈوبنے والے ستاروں سے فضا تھی روشن پرتوِ مہر کے آنے کی صدا تھی روشن آسمانوں پہ فرشتوں کے پرے پھرتے تھے اپنے دامن میں اجالوں کو بھرے پھرتے تھے ریگِ صحرا کو بھی شبنم نے بھگو […]

خوش رنگ ہیں نظارے مولود کی گھڑی ہے

آتے ہیں نور والے مولود کی گھڑی ہے جاؤں میں ان کے صدقے مولود کی گھڑی ہے عالم بنا ہے جن سے مولود کی گھڑی ہے آتے ہیں رب کے پیارے مولود کی گھڑی ہے بادل خوشی کے چھائے مولود کی گھڑی ہے رحمت کے جام چھلکے مولود کی گھڑی ہے ابر بہاراں برسے مولود […]

حقیقت کے رُوحِ رواں آ رہے ہیں

وہ فخرِ زمین و زماں آ رہے ہیں زمانے کے راحت رساں آ رہے ہیں کرم گسترو مہرباں آ رہے ہیں صداقت کے وہ ترجماں آ رہے ہیں شہنشاہِ کون و مکاں آ رہے ہیں – زمیں جن کے جلووں سے معمور ہو گی حیات آدمیت کی پُر نور ہو گی بدی دفعتاََ دہر سے […]

مصطفیٰ آئے ہیں لے کر رحمتیں ہی رحمتیں

اس وسیلے سے ہیں گھر گھر رحمتیں ہی رحمتیں رحمۃ للعالمیں ہیں سرورِ دُنیا و دیں اُن کے صدقے ہیں ، جہاں پر رحمتیں ہی رحمتیں بخششِ اُمّت کا وعدہ لے لیا اللہ سے کیوں نہ ہوں ہر اُمّتی پر رحمتیں ہی رحمتیں بزمِ میلادالنبی آراستہ کرنے کے بعد پا گئے اُن کے گداگر رحمتیں […]

قُربِ حق مانگوں نجاتِ غمِ دنیا مانگوں

میں سمجھتا نہیں کیا کیا شہِ بطحا مانگوں ڈوبتے دل کے لیے سایۂ محرابِ حرم بجھتی آںکھوں کے لیے گنبدِ خضرا مانگوں اپنے جینے کے لیے مانگوں میں صحنِ کعبہ اپنے مرنے کے لیے خاکِ مدینہ مانگوں عشق میں آپ کے بہتے رہیں میرے آنسو میں وہ قطرہ ہوں کہ مانگوں بھی تو دریا مانگوں […]

اس میں شامل ہے رضا و کرم عزوجل

ہر عبادت سے درود آپ کا اعلیٰ افضل آپ کے اسم سے ہیں لفظِ جہاں میں معنی ورنہ یہ دفترِ صد رنگ و نمو بس مہمل شفقتیں آپ کی ہر گوشۂ گیتی پہ محیط رحمتیں آپ کی دنیا پہ برستا بادل آپ کی دین سے دنیا کی شرف کو منزل ظلمتِ دہر میں ہیں آپ […]