وہ جلوہ تھا جو پردوں میں نہاں اب آشکار آیا

انہیں دیکھا تو دنیا کو خدا کا اعتبار آیا ہزاروں حسن لے کر آمنہ کا گلعذار آیا بہ طرزِ رنگ و بو آیا ، بہ عنوانِ بہار آیا گدا بن کر اسی کے در پہ تاج و تخت والے ہیں وہ تاج و تخت کو ٹھکرانے والا تاجدار آیا خزاں کی زد میں تھا باغِ […]

اے ساقیٔ الطاف خُو اللہ ہو اللہ ہو

لانا ذرا جام و سبُو ، اللہ ہو اللہ ہو لا بادۂ گلفام دے ، بھر بھر کے پیہم جام دے پیاسا ہوں میں ساقی ہے تو اللہ ہو اللہ ہو ہر جام میں جلوہ ترا ، ہر قطرہ آئینہ ترا ہے میکدے میں تو ہی تو اللہ ہو اللہ ہو یہ پھول یہ شاخ […]

مری جتنی بھی عزّت ہے

شہا تیری بدولت ہے بھلا کیا اختلاف اُن سے نبی سے جن کی نسبت ہے میں کیسے ہار سکتا ہوں مجھے اُن کی حمایت ہے مرے لب پر تری مدحت خدا کی خاص رحمت ہے محمد کے بیانوں میں صداقت ہی صداقت ہے کہاں میں بے نوا شاعر کہاں آقا کی عظمت ہے جمالِ خاکِ […]

اُن سے ملنے کا یقیں دل میں لیے بیٹھے ہیں

اپنی آنکھوں کو بنائے جو دیے بیٹھے ہیں دل میں ہے یادِ نبی اور لبوں پر مدحت کیسا ہم خیر کا سامان کیے بیٹھے ہیں اس لیے اور کسی سمت نظر اُٹھتی نہیں ہم مدینے کے نظارے جو کیے بیٹھے ہیں دلِ مضطر کو لیے یوں ہی نہیں بیٹھے ہم آرزو دل میں مدینے کی […]

ہر گھڑی آپ کی رحمت کا سنبھالا پایا

آپ جیسا نہ کوئی تھامنے والا پایا ذاتِ سرکار پہ حد ختم کریمی کی ہوئی اُن کے در پر نہ کسی شخص نے تالا پایا اس سے پہلے تھی شبِ تار دلوں کی دنیا آپ کے آنے سے پھر اس نے اجالا پایا اسخیا اور بھی دنیا میں بہت ہوں گے مگر آپ کو سب […]