ہے جہاں سارا شاہِ امم آپ کا

وہ عرب آپ کا یہ عجم آپ کا دست بستہ شہانِ جہاں سرنگوں دیکھ کر شاہ !جاہ و حشم آپ کا دشمنِ جاں کو بخشی اماں آپ نے کیا مثالی ہے عفو و کرم آپ کا خاتم الانبیاء اب قیامت تلک سب سے اونچا رہے گا عَلَم آپ کا ہوں اگرچہ میں عاصی مرے چارہ […]

سوتا ہوں اس امید پہ ہر بار یا نبی

بن جائے کوئی صورتِ دیدار یا نبی اُمّت کو مشکلات سے آقا نکال دیں سارے عدو ہیں در پئے آزار یا نبی فرقوں میں منقسم تری اُمّت کو سر بسر گھیرے ہوئے ہے فتنۂ تاتار یا نبی ہوگا لحد میں آپ کا دیدار جس گھڑی کام آئیں گے یہ نعت کے اشعار یا نبی اقصٰی […]

تُو حبیبِ خدا خاتم الانبیاء

تو ہی خیرالوریٰ خاتم الانبیاء فرشِ اقصیٰ پہ سارے نبی مقتدی آپ ہیں مقتدا خاتم الانبیاء ختم ہوتے ہیں جاکر مراتب جہاں وہ تری ابتدا خاتم الانبیاء کاش بن جائے میرا یہ قلبِ حزیں غارِ ثور و حرا خاتم الانبیاء گرمیٔ حشر میں اس گنہ گار کی لاج رکھنا ذرا خاتم الانبیاء بن کے تیرا […]

زبانِ عاصی پہ نام تیرا کرم نہیں ہے تو اور کیا ہے

ہے گلشنِ روح مہکا مہکا کرم نہیں ہے تو اور کیا ہے اسی تمنا میں عمر بیتی کبھی تو جائیں گے ہم مدینے خدا نے آخر وہ دن دکھایا کرم نہیں ہے تو اور کیا ہے ہوئے ہیں سچی طلب سے عاری، فقط ہوس کے ہوئے پجاری رواں ہے پھر بھی عطا کا دریا کرم […]

گنبدِ سبز نے آنکھوں کو طراوت بخشی

ذکرِ سرکار نے لہجے کو حلاوت بخشی میں کہ عاصی ترِی دہلیز کے قابل تو نہ تھا تیری شفقت ہے کہ مجھ کو بھی اجازت بخشی شانِ بوبکرؓ و عمرؓ کے تو میں صدقے قرباں اپنے پہلو میں جنہیں آپ نے تربت بخشی ارضِ طیبہ پہ مؤاخات کا منظر دیکھو اپنے اصحاب کو آقا نے […]

کائناتِ رنگ و بو کا کُل خزینہ اک طرف

ارض طیبہ پر سجا اخضر نگینہ اک طرف گھوم کر دیکھا جہاں میں ہر نگر لیکن شہا! ساری دنیا اک طرف تیرا مدینہ اک طرف سارے پھولوں کی مہک ہو یا کہ ہو مشکِ ختن سب کی خوشبو اک طرف تیرا پسینہ اک طرف ماہِ میلاد النبی کی شان ہے سب سے الگ ماہ سارے […]

جاں محمد کے گھرانے پہ لٹائے ہوئے ہیں

جاں محمد کے گھرانے پہ لٹائے ہوئے ہیں ہم درِ پنجتن پہ سر کو جھکائے ہوئے ہیں —— سانحہ ٕ پشاور کے شہداۓ حق و صراطِ مستقیم کو سلام عقیدت —— جاں محمد کے گھرانے پہ لٹائے ہوئے ہیں ہم درِ پنجتن پہ سر کو جھکائے ہوئے ہیں نوکِ نیزہ پہ کٹے سر سے پڑھیں […]

دل ہوا گھائل ز فرقت یا رسول اللہ کرم

دیجئے در کی اجازت یا رسول اللہ کرم آپ کی مدحت میں پنہاں ہے سکونِ قلب و جاں ہو میسر مجھ کو راحت یا رسول اللہ کرم دل میں ہو یادِ نبی ہونٹوں پہ ہو ان پر سلام یوں رہے جاری عبادت یا رسول اللہ کرم آئے گا ایماں سمٹ کر جب مدینے اس گھڑی […]

رہے دل میں تری چاہت بسر ہو زندگی ایسی

کرے جو روح پاکیزہ عطا ہو آگہی ایسی وہ جس کے شعر و مصرع میں بسی ہو نعت کی خوشبو لبوں پر ہر گھڑی میرے سجی ہو شاعری ایسی بڑا خوش بخت ہے جس کو بلایا آپ نے در پر سو قسمت سے نکلتی ہے کسی کی لاٹری ایسی علّوِ مرتبت ایسا کہ او ادنیٰ […]

ہے آرزو کہ مدحتِ خیرالبشر کریں

توصیف ہم حضور کی شام و سحر کریں سانسیں جو بچ گئی ہیں حیاتِ جلیل کی گر اذن ہو عطا تو مدینے بسر کریں ان کے کرم سے جن کے ہیں دامن بھرے ہوئے پھر کس لئے وہ خواہشِ لعل و گہر کریں لو چل پڑا ہے قافلہ ان کے دیار کو آؤ درودِ پاک […]