چاند تاروں میں بھلا ہوتی کہاں تابانیاں

منکرِ نورِ نبی ! اب چھوڑ دے نادانیاں میں تو پھس جاتا خدا کے رو برو محشر کے دن اُن کے لب ہلتے گئے ہوتی گئیں آسانیاں ماورائے عقل ہو کے مصطفٰی کو مان لے دور لے جائیں تجھ کو یہ تری من مانیاں رحمتیں ہرگز نہ مجھ کو ڈھونڈتی روزِ جزاء میں نہ کرتا […]

میری سانسوں میں روانی مصطفٰی کے دم سے ہے

اب مرے شیطاں کو نسبت رنج سے ہے غم سے ہے سارے عالم کی بہاریں اس کی قسمت پر فدا جس کسی کا بھی تعلق جانِ دو عالم سے ہے ایک آنسو عشقِ جاناں کی نمائش کر گیا صرف مجھ کو یہ شکایت اپنی چشمِ نم سے ہے پھول چہرہ گریہِ شب بے سبب کرتا […]

مانگی تھی مدینے میں دعا اور طرح کی

دے فکر مجھے میرے خدا اور طرح کی جنت جو حسیں ہے تو اِسی ورد کے صدقے ہے شہرِ مدینہ کی ہوا اور طرح کی دنیا کے فقیر اس کی طرح ہو نہیں سکتے رکھتا ہے طلب ان کا گدا اور طرح کی ہے نطقِ رُسُل حشر میں ” تم جاؤ کہیں اور ” لیکن […]

ہم سے اب ہجر ہمارا نہیں دیکھا جاتا

دور سے شہر تمہارا نہیں دیکھا جاتا عرش نے آپ کے نعلین کو دیکھا ، تو کہا اس سے اوپر کا نظارا نہیں دیکھا جاتا منکرِ شانِ شفاعت یہ بتا! کیوں تجھ سے بے سہاروں کا سہارا نہیں دیکھا جاتا قدسی ہو کر بھی خطاکاروں کے جیسے تو نہیں اُن سے تو طیبہ دوبارہ نہیں […]

جب ہم اِدھر سے حرفِ ثناء لے کے چل پڑے

قدسی اُدھر سے ٹھنڈی ہوا لے کے چل پڑے مشغولِ سجدہ قلب و نظر ہیں ترے حضور ایسے میں کاش آئے قضا لے کے چل پڑے جب آپ مسکرائے تو گلشن سے یک بیک موسم خزاں کے اپنی ادا لے کے چل پڑے آگے کیا حضور کی نسبت کو حشر میں پھر پیچھے پیچھے اپنے […]

پر حقیقت حضور کا چہرہ

حق کی صورت حضور کا چہرہ مرکزِ چشمِ عالمیں ٹھہرا پروجاہت حضور کا چہرہ جسم جنت میں ساری کی ساری زیب و زینت حضور کا چہرہ ہے رعایا تمام خلقِ خدا بادشاہت حضور کا چہرہ غم میں ڈوبے گناہ گاروں کی استراحت حضور کا چہرہ وہ ہیں موضوعِ بوئے باغِ جناں جن کی مدحت حضور […]

سینہِ پر غم میں چاہت کا نشاں ہے دل کہاں ہے

یہ خطیبِ عشقِ جانِ دو جہاں ہے ، دل کہاں ہے میری آنکھوں نے ابھی دیکھا ہی تھا روضہ ترا دھڑکنیں کہنے لگیں مجھ سے کہاں دل کہاں ہے باہر آئے اپنی سوچوں سے قدم بوسی کرے بے حجاب اک پیکرِ رشکِ جِناں ہے دل کہاں ہے ؟ دل ہے گم تعظیمِ نقشِ پا میں […]

اک لطیف بات ہو گئی

میری بھی نجات ہو گئی وہ جو مصطفٰی کے ہو گئے ان کی کائنات ہو گئی وہ آنکھیں کھول دیں تو دن بنے بند کریں تو رات ہو گئی رب سے رب کے پیارے یار کی ہمارے بارے بات ہو گئی اُن کا نام سن کے اُن کے نام میری کل حیات ہو گئی راہ […]

نہ پل صراط نہ محشر کے دن سے ڈرتا ہے

جو روز اپنے نبی پہ درود پڑھتا ہے مہک سے جاتے ہیں اطراف مشک و عنبر سے تمہارا نام خیالوں سے جب گزرتا ہے درود پڑھنے کا رب یہ ثواب دیتا ہے کہ سیئات کو حسنات سے بدلتا ہے ہم اپنے رب کو بھی تجھ میں تلاش کرتے ہیں ہمیں یقیں ہے خدا بھی یہیں […]

نہ آفتاب نہ روشن قمر کی حاجت ہے

ہمیں تو نورِ شہِ بحر و بر کی حاجت ہے نشانِ منزلِ حق سے بھٹکنے والوں کو نصابِ حضرتِ خیر البشر کی حاجت ہے جہانِ حسرت و بے چارگی کا مارا ہے دلِ حزیں کو کسی باخبر کی حاجت ہے جہاں صدا سے بھی پہلے عطا کی بارش ہو گدا گروں کو اُسی ایک در […]