اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام آ کے قدسی مزارِ اقدس پر پیش کرتے ہیں نور بار سلام ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر پیش کرتے ہیں شان دار سلام اذن ملتا رہے حضوری کا عرض کرنا ہے بار بار سلام پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام سر جھکائے ہوئے […]

ہے ساری کائنات میں طیبہ نگر حسیں

پیارے نبی کے شہر کے دیوار و در حسیں گُزرے جہاں جہاں سے بھی سرکارِ دو جہاں مہکی ہوئی ہے اب تک ہر راہ گزر حسیں جُھک کر سلام کرتے تھے آقا کریم کو آتے تھے جتنے راستے میں سب شجر حسیں گوشے ہیں نُور و نُور اور جَگمگ فضا ہوئی اُس شہرِ نور بار […]

کیا خوب حاضری کے یہ امکان ہو گئے

پھر سے مدینہ پاک کے مہمان ہو گئے کتنے کٹھن تھے راستے چارہ نہ تھا کوئی ان کی نظر ہوئی ہے تو آسان ہو گئے تحفے دُرود کے لیے قدموں میں آ گئے ایسے کُھلے نصیب کہ حیران ہو گئے حاصل ہوئی جو دولتِ دیدار یوں لگا بن کر بھکاری آئے تھے سلطان ہو گئے […]

عشقِ احمد کا دیا دل میں جلائے رکھوں

ہر گھڑی ذکر کی محفل بھی سجائے رکھوں کاش قدموں میں بلا لیں مجھے سرکارِ جہاں پھر اسی در پہ جبیں اپنی جُھکائے رکھوں باغِ طیبہ سے چنوں روز ثنا کی کلیاں خود کو بس نعت نگاری میں لگائے رکھوں سبز گنبد کے تلے شام و سحر بیٹھی رہوں دل حرم پاک کے جلووں سے […]

ہوا ہے نعت کا روشن دیا مدینے سے

ملا ہے فیض مجھے بے بہا مدینے سے کبھی جو ہجرمیں سرکار کو پکارا ہے کرم کی آئی ہے ٹھنڈی ہوا مدینے سے جو نامِ سیدِ والا کا ورد کرتی ہوں تو گھیر لیتی ہے آ کر ضیا مدینے سے خدا کا شکر کہ حسرت رہی نہ دنیا کی ہوئی ہے مجھ پہ کچھ ایسی […]

احسان مجھ پہ ہے مرے خیر الانام کا

اپنے کرم سے بھر دیا دامن غلام کا آقا کی ذات پاک سے یوں رابطہ رہے کرتی ہوں پیش تحفہ دروُدو سلام کا اک روشنی سی ہو گئی خوشبو کے ساتھ ساتھ چھیڑا ہے ذکر کس نے یہ بطحا کی شام کا کتنی حسین ہو گئی ہے زندگی مری ہے ورد میرے لب پہ محمد […]

آقائے دو جہاں مرے سرکار آپ ہیں

اور سارے انبیا کے بھی سردار آپ ہیں جُود و کرم ہے آپ کا اُمت پہ بے کراں مجبور و بے کسوں کے جو غم خوار آپ ہیں شمس و قمر ، نجوم میں ہے آپ کی ضیا اس روشنی کا منبعٔ انوار آپ ہیں مشرک بھی آپ کو ہی کہیں صادق و امیں بے […]

زندگی کا قرینہ ملا آپ سے

نعت کا بھی خزینہ ملا آپ سے دل کی تاریکیوں میں ضیا آ گئی ایک روشن ہوا ہے دیا آپ سے دور طیبہ سے رہ کر بھی دوُری نہیں رابطہ میری جاں کا ہوا آپ سے میرے گلشن سے خوشبو ہے آنے لگی جب سے مہکا پسینہ ملا آپ سے جس طرف سے سواری گزرتی […]

ولائے سیّدِ سادات کانِ رحمت ہے

’’حضور آپ کا اسوہ جہانِ رحمت ہے‘‘ ثنا کے پھول وہیں سے میں روز چنتی ہوں بہت حسین ترا گلستانِ رحمت ہے سنیں حرم میں رسیلے سے میٹھے لہجے میں وہی تو لحنِ بلالی اذانِ رحمت ہے جہاں سے نُورِ ہدایت کی روشنی پُھوٹی وہ شان والی حرا ہی نشانِ رحمت ہے ہے شہرِ طیبہ […]

یا رب ترے حبیب کی ہر دم ثنا کروں

تیرے کرم کا ساتھ ہو یہ ہی دعا کروں دل میں ولائے سیدِ لولاک ہو بسی ہر سانس سے میں وردِ صلِ علیٰ کروں میرے دیارِ دل کی بھی ہو ختم تیرگی عشقِ رسولِ پاک سے روشن دیا کروں لب پر درود پاک کے نغمات ہوں رواں کچھ اس طرح سے میں بھی تو خود […]