لب پر ہیں مرے سیدِ ابرار کی باتیں

کرتی ہوں بیاں محرمِ اسرار کی باتیں توصیف کروں آپ کے پیکر کی میں ایسے ہوں زُلف و جبیں رنگت و رُخسار کی باتیں گزرے ہیں جدھر سے بھی وہ رستہ رہا مہکا مشہور ہیں وہ آپ کی مہکار کی باتیں صادق ہیں امیں آپ کی گفتار ہے میٹھی کفار بھی کرتے تھے یہ کردار […]

سارے نبیوں کے سردار میرے نبی

غم زدوں کے ہیں غم خوار میرے نبی مہر و مہ اور تاروں کو بھی مل گئے آپ کے رخ کے انوار میرے نبی آپ کی مثل کوئی بھی آیا نہیں آپ خالق کے شہکار میرے نبی آپ کے ذکر سے روح فرحاں ہوئی ہو گیا دل بھی سرشار میرے نبی کاش طیبہ سے آئے […]

کر دیا رب نے عطا رزقِ سخن نعت ہوئی

ہو گئے راضی مرے شاہِ زمن نعت ہوئی گلشنِ طیبہ سے چن لی ہیں ثنا کی کلیاں کھل اٹھا جب مرے سینے میں چمن نعت ہوئی چاند راتوں کو ملی آپ کے چہرے سے ضیا سج گیا نور سے جب نیل گگن نعت ہوئی دل کی حسرت ہے ثنا کرتی رہوں شام و سحر اوجِ […]

نعت جب تحریر کی الفاظ تارے بن گئے

پھر مرے اشعار بخشش کے سہارے بن گئے پیش کیں جب آپ کو صلِ علیٰ کی ڈالیاں خوبصورت میری آنکھوں میں نظارے بن گئے دیکھتی ہی رہ گئیں حسرت سے ساری دائیاں جب مرے آقا حلیمہ کے دلارے بن گئے جب امامت کے لیے اقصیٰ میں آئے مصطفیٰ مقتدی پھر انبیا سارے کے سارے بن […]

میرے ہونٹوں پر ثنا ہے احمدِ مختار کی

ہو گئی چشمِ کرم مجھ پر شہِ ابرار کی نعت کے صدقے ملی ہیں دو جہاں کی نعمتیں اور تو اوقات کیا تھی میری اوگن ہار کی روشنی سے بھرگئی ہیں زندگی کی ساعتیں جب سے دیکھی ہے ضیا اس مہبطِ انوار کی شہرِ بطحا کی ہواؤں سے ہوئی ہے دوستی مشک دے جاتی ہیں […]

مدحت سرائیاں ہوں جو دل کے دیار میں

سرکار جلوہ گر ہوں پھر اس لالہ زار میں جب سے نبی کی یاد کو دل میں بسا لیا رہتی ہوں لمحہ لمحہ کرم کے حصار میں کرتی ہوں پیش آ پ کو گجرے درود کے اور آ گئی ہوں نور کی اک آبشار میں یارب مدینے پاک میں رہنا نصیب ہو میرا بھی گھر […]

چشمِ کرم حضور کی فیضانِ نعت ہے

رزقِ سخن ملا ہے یہ احسانِ نعت ہے ترقیمِ نعت سے ہوئے الفاظ نور نور اور جگمگا اُٹھا مرا دیوانِ نعت ہے مدحت کے پھول بے بہا دامن میں آگئے کتنا بڑا نبی کا گلستانِ نعت ہے کچھ سسکیاں ہیں اشک ہیں کچھ درد اور درود اتنا سا میرے پاس بھی سامانِ نعت ہے عشقِ […]

نظر میں بس گیا ہے گنبد و مینار کا جلوہ

بڑا ہی دل نشیں ہے روضۂ سرکار کا جلوہ چمکتی نور کی کرنیں ضیا پاشی ہے ہر جانب بڑا مسرور کرتا ہے حسیں دربار کا جلوہ مرے آقا کے کوئے پاک میں ہر شے نرالی ہے بڑا دلکش ہے گنبد سے جڑے مینار کا جلوہ جہاں پھوٹی تھی پہلی روشنی نورِ ہدایت کی کبھی جاکر […]

ہے دعا میری مدینے کا سفر ہو جائے

ہجر کی رات کٹے اور سحر ہو جائے کاش آ جائیں وہ گھڑیاں کہ بلا لیں آقا زندگی آپ کی چوکھٹ پہ بسر ہو جائے فرطِ جذبات سے چوموں وہ سنہری جالی میری قسمت میں بھی یہ لمحہ اگر ہو جائے جس گھڑی پیش کروں ان کو درود اور سلام اس گھڑی ناز پہ ان […]

دل میں حمد و نعت کی محفل سجانی چاہئے

زندگی میں اس طرح بھی شاد مانی چاہئے ہو گئی مدت دیارِ غیر میں رہتے ہوئے اب تو شہرِ مصطفٰی میں دانہ پانی چا ہئے آپ کی چوکھٹ پہ ہو جائے کبھی جو حاضری شکر کے سجدوں کی ماتھے پر نشانی چاہئے اپنے ہاتھوں سے سجاؤں پھول کشتِ نور میں گلشنِ طیبہ کی مجھ کو […]