مشک و عنبر چار سُو ، انوار بھی

خوبصورت ہیں در و دیوار بھی اُن کے قدموں میں ٹھکانہ مل گیا ’’بے گھری کے مٹ گئے آثار بھی‘‘ ارضِ بطحا ، مرحبا ، صد مرحبا ! پُھول بن جاتے ہیں اس جا خار بھی ارضِ بطحا ، ہے سبھی جنت نشاں رہگزر بھی ، کُوچہ و بازار بھی شاہِ والا کے مراتب دیکھ […]

جس کسی کی طرف وہ نظر کر گیا

اُن کا چہرہ ہر اک دل میں گھر کر گیا آیا جو بھی نگاہوں میں تیری شہا! ’’تیری آنکھوں کا جلوہ اثر کر گیا‘‘ آنے والا اگرچہ نِرا خام تھا تیرا دستِ کرم با ہُنر کر گیا تیرے چہرے کا جلوہ مرے دلرُبا! میرے روشن سبھی بام و در کر گیا سنگ ریزوں کو تونے […]

جب بھی دامان کو وا کرتے ہیں

میرے سرکار عطا کرتے ہیں دل کی دھڑکن میں بسایا اُن کو ’’وہ جو دھڑکن میں بسا کرتے ہیں‘‘ سر کٹائیں گے ترے نام پہ ہم تجھ سے ہم عہدِ وفا کرتے ہیں اُن کی دہلیز پہ جا کر دیکھو بے طلب خوب عطا کرتے ہیں ہم تو اپنے خدا سے ہر لمحے بس مدینے […]

آنکھوں میں ترا شہر سمویا بھی بہت ہے

پر چھوڑ کے شاہا ! اُسے ، کھویا بھی بہت ہے شاید کبھی آ جائیں وہ سپنے میں اچانک بے تاب ، اسی آس پہ سویا بھی بہت ہے ہر زائرِ بطحا کے یہ قدموں سے لپٹ کر یادوں میں شہا ! آپ کی رویا بھی بہت ہے دیتے ہیں جواب آپ ، میں سُن […]

رحمتوں کا گر خزانہ چاہئے

آپ ہی کے در پہ جانا چاہئے مان جائے گا خُدائے عز و جل مصطفٰے کو بس منانا چاہئے نُصرتِ دینِ نبی کے واسطے اپنا تن ، من ، دھن لُٹانا چاہئے غم کا صحرا ، چِلچِلاتی دھوپ ہے رحمتوں کا شامیانہ چاہئے یہ رضائے مصطفٰے ہے با خُدا دوسروں کے کام آنا چاہئے اپنی […]

ایمان ہے ہمارا کہ ختم الرُسُل ہیں آپ

سب کی نظر ہے آپ پہ مولائے کُل ہیں آپ کامل ہوا ہے قصرِ نبوت، کمی ہے خشت اکمل ہے آپ سے کہ یہی آخری ہے خشت افضل کیا گیا ہے رسولوں میں آپ کو خاتم بنا دیا ہے رسولوں میں آپ کو عاقب بنا کے آپ کو بھیجا ہے اس لئے خاتم شہا ! […]

چار سو ہیں بارشیں اللہ کے انوار کی

آج ہے دنیا میں آمد احمدِ مختار کی نعمتیں اللہ کی گنتی سے باہر ہیں مگر ’’نعمتِ کبری ، ولادت ہے شہِ ابرار کی‘‘ رک گیا سدرہ پہ جا کر نوریوں کا بادشاہ عرش اعظم تک رسائی ہے مرے سرکار کی اُن کو بھٹکائیں گی کیسے دہر کی تاریکیاں روشنی جن کو میسر ہے ترے […]

ذاتِ نبی کو قلب سے اپنا بنائیے

اسمِ کرم کو اپنا وسیلہ بنائیے لینا ہو بُعد میں بھی حضوری کا حَظ اگر آنکھوں میں اُن کے شہر کا نقشہ بنائیے منزل فلاح کی ترا مقصود ہے اگر پھر سیرتِ رسول کو رستہ بنائیے قاسم نبی کی ذات ہے معطی ہے خود خدا حق ہے یہی ، اسی کو عقیدہ بنائیے طالب اگر […]

اہلِ ایماں کے لئے ہے آپ کی بعثت کا فیض

تا ابد حصے میں آیا آپ کی شفقت کا فیض آپ کی ذاتِ گرامی ہے دمکتا آفتاب کائناتِ رنگ و بُو میں ہے اُسی طلعت کا فیض رحمتِ کونین کا صدقہ جہاں میں رحمتیں سب دلوں میں رأفتیں ہیں آپ کی رحمت کا فیض آپ کی اُلفت بنائی جس نے آقا ! حرزِ جاں اُس […]

دیکھے ہیں جلوے رحمتِ حق کے نزول کے

سرِّ نہاں ، عیاں ہوئے در پر رسول کے مثلِ نجومِ آسماں دیتے ہیں روشنی طیبہ کی رہگزر کے جو ذرّے ہیں دھول کے واجب ہے ایسے سہو پہ سجدہ نماز میں جس نے درود پڑھ لیا آقا پہ بُھول کے پہلی نظر پڑی جو مواجہ پہ دوستو! سارے دریچے وا ہوئے قلبِ ملُول کے […]