مسطور اگر کمال ہو سروِ امام کا

مصرع ہمارا سرو ہو دارالسلام کا حاصل سرِ عمر کو مرصع کلاہ واہ دردا سرِ علم سرِ اطہر امام کا اسرار طالعِ عمر و حُر کا وا ہوا داور کا وہ عدو وہ ہراول امام کا وہ محرمِ حرم ہو کہ آرامِ دردِ کُل درد و الم ہو اُس کو دوا و طعام کا مسطور […]

یا رسول اللہ تیرے در کی فضاوؔں کو سلام

گنبدِ خضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاوؔں کو سلام والہانہ جو طواف روضئہ اقدس کرے مست وخود وجد میں آتی اُن ہواوؔں کو سلام جو مدینے کی گلی کوچوں میں دیتے ہیں صدا تا قیامت اُن فقیروں اور گاوؔں کو سلام مانگتے ہیں جو وہاں شاہ وگدا بے امتیاز دل کی ہر دھڑکن میں شامل اُن […]

جو عیسیٰ کی بشارت’ فخرِ آدم ہے سلام اُس پر

وہی جو باعثِ تکوینِ عالم ہے سلام اُس پر فضیلت جس کی نبیوں پر مسلمّ ہے سلام اُس پر جو آخر ہے مگر سب پر مقدّم ہے سلام اُس پر وہ جس سے استوار ہر ربطِ باہم ہے سلام اُس پر وہ جس سے دو جہاں میں امن قائم ہے سلام اُس پر وہ جس […]

خیر البشر پر لاکھوں سلام

لاکھوں درود اور لاکھوں سلام جنّ و ملائک تیرے غلام سب سے سوا ہے تیرا مقام یٰسین و طہٰ تیرے ہی نام خیر البشر پر لاکھوں سلام لاکھوں درود اور لاکھوں سلام​ سب کو میسّر ہو یہ مقام پہنچیں مدینے بن کر غلام پڑھتے درود اور پڑھتے سلام خیر البشر پر لاکھوں سلام لاکھوں درود […]

دو عالم کے آقا سلام علیکم

دو عالم کے آقا ، سلام علیکم نوید مسیحا ، سلام علیکم تیرے نور سے هے هر اک حسن پیدا تیرے حسن پر خود خدا بھی هے شیدا تیری ذات اقدس میں کونین هے گم دو عالم کے آقا ، سلام علیکم تیری نکہتِ زلف کا نام جنت نگاهِ کرم هے عطائے سخاوت سکھایا هے […]

خدا نے بھیجا ہے آپ تحفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر

عطا ہمیں بھی کیا وظیفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر دعا کے اول درود بھیجیں ، دعا کے آخر سلام بھیجیں کہیں گے پا کر دعا میں وقفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر وہ نامہ بر ہیں ، وہی ہیں نامہ ، وہی ہیں محبوبِ ربّ خامہ خدا کی […]

سلام اس پر، کہ نام آتا ہے بعد اللہ کے جس کا

سلام اس پر، مقام آتا ہے بعد اللہ کے جس کا سلام اس پر، جسے اللہ نے مبعوث فرمایا سلام اس پر، کہ جس نے پرچمِ توحید لہرایا سلام اس پر، جو آیا نازشِ پیغمبراں بَن کر سلام اس پر، جو آیا درد مندِ اِنس وجاں بن کر سلام اس پر، خدا نے خود محمد […]

سلام اس ذات اقدس پر، سلام اس فخر دوراں پر

ہزاروں جس کے احسانات ہیں دنیائے امکاں پر سلام پر جو حامی بن کے آیا غم نصیبوں کا رہا جو بیکسوں کا آسرا، مشفق غریبوں کا مددگار و معاون بےبسوں کا، زیردستوں کا ضعیفوں کاسہارا اور محسن حق پرستوں کا سلام اس پر جو آیا رحمتہ للعالمیں بن کر پیام دوست لے کر، صادق الوعد […]

ان کو آتا ہے رب العلی کا سلام

سب ملائک کا کل انبیاء کا سلام اصفیا، اتقیا، اولیا کا سلام ان پہ ہر اہلِ قلب و سخا کا سلام یا رسول معظم علیک سلام وہ ھمارے نبی، وہ خدا کے نبی لوحِ محفوظ و عرش العلی کے نبی وہ رسل کے رسول، انبیا کے نبی آپ ہیں ساری خلقِ خدا کے نبی آپ […]

اے صبا! سیدی سے جا کہنا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

سبز گنبد کی ان بہاروں کو دل ہمارے سلام کہتے ہیں آپ کی فکر سے چراغاں ہے آپ کا پیار آپ کا درماں ہے خار زاروں پہ آپ کا ہے کرم، پھول سارے سلام کہتے ہیں سبز گنبد کا آنکھ میں منظر اور تصویر میں آپ کا منبر سامنے جالیاں ہیں روضے کی، دل ہمارے […]