طالعِ من تیرہ تر یا زُلفِ تو یا شامِ ہجر
وصلِ تو دشوار تر یا کامِ دل یا کارِ من میری قسمت کا ستارہ تاریک تر ہے کہ تیری زُلف یا ہجر کی شام؟ تیرا وصل دشوار تر ہے کہ دل کی آرزو یا میرا کام؟
معلیٰ
وصلِ تو دشوار تر یا کامِ دل یا کارِ من میری قسمت کا ستارہ تاریک تر ہے کہ تیری زُلف یا ہجر کی شام؟ تیرا وصل دشوار تر ہے کہ دل کی آرزو یا میرا کام؟
شاخِ بریدہ را نظرے بر بہار نیست جس کی اُمیدیں ٹُوٹ گئی ہوں وہ دنیا کی نعمتیں اور خوشیاں اور راحتیں نہیں چاہتا جیسے کہ ٹُوٹی ہوئی ٹہنی کی نظر بہار پر نہیں ہوتی، اور اُسے موسمِ بہار کی آمد کا کوئی انتظار نہیں ہوتا
دردِ تو بجانِ خستہ داریم اے دوست گفتی کہ بہ دل شکستگاں نزدیکم ما نیز دلِ شکستہ داریم اے دوست اے دوست، ہمارا دل تیرے ہی غم میں جکڑا ہوا ہے اور ہماری خستہ جان میں بس تیرا ہی درد ہے تُو نے کہا کہ "میں ٹُوٹے ہوئے دل والوں کے نزدیک ہوں”ہم بھی تو […]
رفتی ولے ز دل نرود یادگارِ تو ہمارے لیے، سینے پر لگا تیری محبت کا داغ یادگار ہے تُو تو چلا گیا لیکن دل سے تیری یادگار نہیں جاتی (سینے پر لگے داغ مستقل تیری یاد دلاتے ہیں۔)
رُویم بہ سوئے قبلہ، دل جانبِ ابرویت میں مسجد کی طرف بار بار کیا جاؤں آخر یہ کونسی نماز ہے کہ میرا چہرہ تو قبلے کی طرف ہے اور دل تیرے ابروؤں کی جانب
متحیرم ندانم کہ تو خود چہ نام داری اے (خوباں کے) سُلطان، اے چاند اے محبوب، اے صنم، اے بُت اے بہار (تجھے میں کس کس نام سے پکارتا ہوں لیکن پھر بھی) حیران ہوں اور نہیں جانتا کہ تیرا اپنا نام کیا ہے
چشمِ بلبل مستِ دیدارِ گُلِ تصویر نیست حقیقت جاننے والے عارف لوگوں کی نظر حُسنِ بُتاں کے جلوے (ظاہری حُسن) پر نہیں ہوتی جیسے کہ بلبل کی آنکھ تصویر میں بنے ہوئے پھول کے دیدار سے مست نہیں ہے
از حق گذشتہ ایم و بہ باطل نمی رسیم نہ تو ہمارا دین (ایمان) مکمل اور مناسب ہے اور نہ ہی ہماری دنیا تمام ہے (دین اور دنیا دونوں ہی مکمل نہیں ہیں)،ہم حق کو تو چھوڑ چکے ہیں اور باطل تک بھی (کسی طور) نہیں پہنچتے بلکہ ان دونوں کے درمیان راستوں ہی میں […]
ز داغِ عشق بر دل آفتابے ساکنے دارم میں آسمان¹ کی بے رحمی اور بے مروتی کی کیا پروا کروں کہ ہر صبح میرے دل پر داغِ عشق کی وجہ سے ایک غیر متحرک، ساکن آفتاب چمکتا ہے آسمان¹ کی بے مروتی سے اُس کا متحرک آفتاب غروب ہو جاتا ہے لیکن میرے دل پر […]
سوزے کہ کم نگردد و دردے کہ بے دواست ہر سال تازہ ہو جاتا ہے یہ سینہ سوز درد ایسا سوز کہ جو کم ہی نہیں ہوتا، ایسا درد کہ جس کی کوئی دوا ہی نہیں