دکھاؤ اپنا نہ حسن و جمال چوکھٹ پر

گرا رہے ہیں سبھی لوگ رال چوکھٹ پر ارادہ ہے کہ ترے نقش پا سمیٹوں میں سو لے کے آیا ہوں گھر سے کدال چوکھٹ پر ہے رزق معدے کی زینت نہ کر اسے پامال نہ دال ڈال ارے او رزال چوکھٹ پر پلانی چائے نہ پڑ جائے ان کو بیٹھک میں تعلقات کریں وہ […]

تھا قصائی بیل میرا ، تھا یہ انقلاب اُلٹا

جو میں رات سویا اُلٹا تو یہ دیکھا خواب اُلٹا چھری رکھ کے بیل یک دم ہوا گائے سے یوں گویا کیا ذبح میں نے شاعر ، یہ ملا عذاب اُلٹا ہے دل اس کا پار پارہ تو جگر بھی اس کا چھلنی میں کباب کیا بناؤں ، ہوا دل کباب اُلٹا نہیں اس کے […]

بیوی گو ایک عدد ہے ، حد ہے

کرتی ہر بات کو رد ہے حد ہے جھوٹے اب صاحبِ مسند ٹہرے اُن کی ہر بات سند ہے ، حد ہے سروقد لکھتے ہیں ایسوں کو یہاں جن کا دو فٹ نہیں قد ، ہے حد ہے جب کنوارے تھے تو کڑھتے تھے بہت اب کنواروں سے حسد ہے حد ہے شرک کا راگ […]

آئیں اب شاعری کی لے کر آڑ

اس غزل میں اگائیں ڑ کے پہاڑ سیر دشت سخن کی ایسے کریں کلک خامہ پہ ڈال جائے دراڑ کام کرتا نہیں ہے کوئی یہاں دفتروں میں ہے بس اکھاڑ پچھاڑ اپنی نظروں سے دیکھ باس ہے گر بند ہر گز نہ کان کے ہوں کواڑ اس کا لاہور سے تعلق ہے ہے تکلم میں […]