رازِ حقیقت کون بتائے
کھو جاتا ہے پانے والا
معلیٰ
کھو جاتا ہے پانے والا
حرف پر سوزِ دعا ہو جیسے ہر غزل میں یہی محسوس ہوا میں نے کچھ ان سے کہا ہو جیسے
مزمل ، مدثر ، طٰہٰ ، یٰسیں اللہ اللہ دل نشیں ہے کتنا انداز توصیف قرآن مبیں
نعت سردار انبیا لکھتا ہوں کیونکر نہ عطا ہو مجھ کو معراج سخن سلطانِ دو عالم کی ثنا لکھتا ہوں
محمود و محمد و حمود و احمد تیرے اوصاف لکھتے لکھتے تھک جائیں عرفان و شعور و حکمت و فہم و خرد
صورت عرفان کی مکمل تفسیر ذات پیغمبر خداوند ازل عدل و احسان کی مکمل تفسیر
توصیف احمد ہے میرا معمول مداح پیمبر دو عالم ہوں میں ہوتا ہے فلک سے مجھ پہ شعروں کا نزول
پیغمبر آخرالزماں کی توصیف اُس کے اوصاف کیا بیاں ہوں مجھ سے اللہ نے جس کی خود بیاں کی توصیف
مل جائے کلید، قفلِ اَبجد کے لیے ہو مستند ایک ایک حرفِ محمِد اِنشائے محامدِ محمد کے لیے
ظلمت سے مجھے نکالتا ہے کوئی گرتا ہوں میں بار بار لیکن خالد ہر بار مجھے سنبھالتا ہے کوئی