کوئی بھیک رُوپ سُروپ کی، کوئی صدقہ حسن و جمال کا

شب و روز پھرتا ہوں دربدر، میں فقیر شہرِ وصال کا کسے فکر بُود نبُود کی، کسے ہوش ہے مہ و سال کا مری آںکھ میں ہے بسا ہوا کوئی مُعجزہ خدوخال کا بڑی شُستگی سے نبھا گیا سبھی چشم و لب کے معاملے سو کھلا کہ صرف حسیں نہ تھا، وہ ذہین بھی تھا […]

یار ! تُو میرے درد کو میری سخن وری نہ جان

چیخ کو شعر مت سمجھ، آہ کو شاعری نہ جان سطح پہ تو سکون ھے، تہہ میں بڑا جنون ھے جھیل کی خامشی کو تُو جھیل کی خامشی نہ جان تُو مرا پہلا عشق تھا، تُو مرا پہلا عشق ھے بات تو ٹھیک ھے مگر پہلے کو آخری نہ جان شوق ھو چاھے دید ھو، […]

تمہارا نقشِ قدم ہے ہماری جائے نماز

کہیں بھی اور نہ جائیں گے ہم برائے نماز شروعِ عشق میں سجدوں کا تقاضا مت کر خُدا کو مان، ابھی تو ہے ابتدائے نماز امام چاہیے ہم بے نمازیوں کو بڑا پڑھیں گے ہم بھی اگر خود خُدا پڑھائے نماز

کھیل آسان تو نہیں، مرے دوست

!کھیل آسان تو نہیں، مرے دوست تُو پریشان تو نہیں، مرے دوست؟ کس لیے تم جتاتے رہتے ہو !عشق احسان تو نہیں، مرے دوست زخم کھا کر بھی چُپ رہے کب تک ؟ !سنگ انسان تو نہیں، مرے دوست دوستی میں بھی تیرے مدّ نظر !نفع نقصان تو نہیں، مرے دوست بن کے فارس جو […]

غضب کی دُھن، بلا کی شاعری ہے

غضب کی دھن ، بلا کی شاعری ہے خموشی انتہا کی شاعری ہے بجز سجدہ نہیں ہے داد ممکن ترا چہرہ خدا کی شاعری ہے اسے اب پھیلنے سے کون روکے یہ خوشبو تو ہوا کی شاعری ہے بلک اٹھے ہیں سارے سننے والے یہ کس درد آشنا کی شاعری ہے