عاشق کو تیرے لاکھ کوئی رہنما ملے

تیرا پتا ملا ہے نہ تیرا پتا ملے میں خاک میں ملوں تو کہیں کچھ پتہ چلے نقشِ قدم بنوں تو ترا نقشِ پا ملے تم مجھ سے آ ملے کبھی دشمن سے جا ملے جب یہ مزاج ہے تو کوئی تم سے کیا ملے بعد فنا بھی خیر سے تنہا نہیں ہیں ہم بندوں […]

رساؔ کو دل میں رکھتے ہیں رساؔ کے جاننے والے

وفا کی قدر کرتے ہیں وفا کے جاننے والے تری تیغ ادا کھنچتے ہی اپنی جان جاتی ہے قضا سے پہلے مرتے ہیں قضا کے جاننے والے بھری ہیں شوخیاں لاکھوں تری نیچی نگاہوں میں ہمیں ہیں کچھ تری شرم و حیا کے جاننے والے مری فریاد سن کر کچھ انہیں پروا نہیں ہوتی نڈر […]

دشمن کی بات جب تری محفل میں رہ گئی

امید یاس بن کے مرے دل میں رہ گئی بیتاب ہو کے حسرتِ دل ، دل میں رہ گئی لیلیٰ تڑپ کے پردۂ محمل میں رہ گئی تو ہم سے چھپ گیا تو تری شکل دل فریب تصویر بن کے آئینۂ دل میں رہ گئی دشمن کے بھیس میں نہ کہا مدعائے دل یہ چال […]