بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]

شکرِ خدا کے آج گھڑی اُس سفر کی ہے

جس پر نثار جان فلاح و ظفر کی ہے گرمی ہے تپ ہے درد ہے کلفت سفر کی ہے نا شکر! یہ تو دیکھ عزیمت کدھر کی ہے کس خاکِ پاک کی تو بنی خاکِ پا شفا تجھ کو قسم جنابِ مسیحا کے سر کی ہے آبِ حیاتِ روح ہے زرقا کی بوند بوند اکسیرِ […]

حرزِ جاں ذکرِ شفاعت کیجئے

نار سے بچنے کی صورت کیجئے اُن کے نقشِ پا پہ غیرت کیجئے آنکھ سے چھپ کر زیارت کیجئے اُن کے حسنِ با ملاحت پر نثار شیرۂ جاں کی حلاوت کیجئے اُن کے در پر جیسے ہو مٹ جائیے ناتوانو! کچھ تو ہمت کیجئے پھیر دیجئے پنجۂ دیوِ لعیں مصطفےٰ کے بل پہ طاقت کیجئے […]

حروف کیا ترے قد کی برابری کرتے

کہاں سے ہم ترے شایان شاعری کرتے تمہارا فیض نہ ہوتا تو ہم سے تن آساں محبتیں بھی جو کرتے تو سرسری کرتے بھلا ہو وہ تو تمہارا کہ پر ہی کاٹ دیے وگرنہ ہم بھی ستاروں کی ہم سری کرتے تمہارا ذکر محاسن فنون کا ٹھہرا نہیں تو کون تھے ہم کیا سخنوری کرتے

ادھ کھلی گرہ

میں اساطیر کا کردار نہ ہی کوئی خدا میں فقط خاک کے پیکر کے سوا کچھ نہ سہی میری تاویل ، مرے شعر، حکایات مری ایک بے مایہ تصور کے سوا کچھ نہ سہی میری پروازِ تخیل بھی فقط جھوٹ سہی میرا افلاکِ تصور بھی قفس ہو شاید میرا ہر حرفِ وفا محض اداکاری ہے […]

ریاض احمد قادری کا یومِ پیدائش

آج معروف و ممتاز نعت گو شاعر اور دانشور پروفیسر ریاض احمد قادری کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 6 مئی 1965ء ) —— فیصل آباد سے متعلق پروفیسر ریاض احمد قادری’ ان شخصیات میں سے ہیں’ ادب جن کے رگ و ریشے میں رچا بسا ہے۔ رگ و ریشے میں گردش کرتا ہوا پنجابی […]

سراج الدین ظفر کا یوم وفات

آج نامور شاعر سراج الدین ظفر کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 25 مارچ 1912ء – وفات: 6 مئی 1972ء) —— سراج الدین ظفر 25 مارچ، 1912ء کو جہلم، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے ۔ ان کی والدہ بیگم زینب عبد القادر خود بھی اردو کی ایک مشہور مصنفہ تھیں اور ان کے نانا […]

ظفر گورکھپوری کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر اور ادیب ظفر گورکھپوری کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 5 مئی 1935ء – وفات: 30 جولائی 2017ء) —— ظفر گورکھپوری 5 مئی 1935ء میں ضلع گورکھپور کے ایک گاؤں بیدولی بابو میں پیدا ہوئے ،وہ بچپن میں ہی اپنے خاندان کے ہمراہ ممبئی منتقل ہو گئے اور پھر یہیں کے ہو کر […]

قمر شہباز کا یوم وفات

آج ممتاز شاعر اور دانشور قمر شہباز کا یوم وفات ہے (پیدائش: 13 اپریل 1938ء – وفات: 5 مئی 2009ء) —— ممتاز دانشور، ادیب ، ڈرامہ نگار ، کہانی نگار اور شاعر قمر شہباز نے 13 اپریل 1938ء کو نواب شاہ میں محمد مقبول بگھیو کے گھر جنم لیا۔ ان کا نام قمر الدین بگھیو […]

محسن نقوی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 5 مئی ، 1947ء- وفات: 15 جنوری، 1996ء) —— محسن نقوی اردو کے مشہور شاعر تھے۔ ان کا مکمل نام سید غلام عباس تھا۔ لفظ محسن اُن کا تخلص تھا اور لفظ نقوی کو وہ تخلص کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ لہذا بحیثیت ایک […]