اکرم و اطہر اسمِ محمد

دہر کا سرور اسمِ محمد

ہادی اور سردار وہی ہے

اعلٰی اور سرکار وہی ہے

اور ہم کو درکار وہی ہے

رحم کا محور اسمِ محمد

دہر کا سرور اسمِ محمد

رحم کا ہر گُل اس سے مہکا

درد کے مارے ہُوؤں کا ماوا

حامیء عامی کملی والا

حلم سراسر اسمِ محمد

دہر کا سرور اسمِ محمد

اس کا سائل سارا عالم

وہ اعلٰی اور وہی مکرّم

کامل و اکمل عالی مکارم

علم کا مصدر اسمِ محمد

دہر کا سرور اسمِ محمد

لمحہ لمحہ اس کی عطا ہے

عالم اس سے ہی مہکا ہے

سارے رسولوں سے اعلیٰ ہے

رحم کا ساگر اسمِ محمد

دہر کا سرور اسمِ محمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]