سَیلِ گفتارِ محمد زمزم ومشک وگلاب

سَیلِ گفتارِ محمد زمزم و مشک و گلاب

اور وہ لب ہائے گویا ، روشنی ، خوشبو ، حِنا

کاروانِ نور و نکہت ان کے سانسوں کی مہک

اور وہ کومل سا مکھڑا ، روشنی ، خوشبو ، حِنا

ذاتِ ختمِ المرسلین خورشید، عنبر ، تازگی

حیدرؓ وحسنینؓ و زہراؓ ، روشنی ، خوشبو ، حِنا

وہ گلِ وحدت محمد وہ رسولوں کے گلاب

اس گل وحدت کا کنبہ ، روشنی ، خوشبو ، حِنا

ان کا ادراک رسائی کرسی و لوح قلم

علم ان کا عطر افزا ، روشنی ، خوشبو ، حِنا

مرکزِ تہذیبِ عالم علم و عرفان و شعور

آدمیّت کا سویرا ، روشنی ، خوشبو ، حِنا

وہ اخوّت خیز کونپل ، پیار ، چاہت ، دلکشی

وہ محبت بیز پودا ، روشنی ، خوشبو ، حِنا

میری نیندوں میں مہکنا اس گلِ مہتاب کا

میرے خوابوں کا جزیرہ ، روشنی ، خوشبو ، حِنا

سیف زلفی کا قلم ، مِدحَت ، محبت ، نغمگی

سیف زلفی کا قصیدہ روشنی ، خوشبو ، حِنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]