معروف شاعرہ پروین فنا سید کا یوم پیدائش

آج معروف شاعرہ پروین فنا سید کا یوم پیدائش ہے

پروین سید نام اورفنا تخلص ہے۔۳؍ستمبر ۱۹۳۶ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ۱۹۵۱ء میں گوجرانوالہ میں میٹرک کا امتحان پاس کیا اور لاہور کالج فارویمن میں ایف ایس سی میں داخلہ لیا۔ ابتدا سے یہ بات ان کے ذہن نشین کرائی گئی تھی کہ انھیں بڑا ہوکر ڈاکٹر بننا ہے۔ ایف ایس سی میں داخلے کو ابھی دوماہ بھی نہ گزرے تھے کہ اچانک فنا شدید بیمار ہوگئیں۔ ڈاکٹروں نے کافی عرصہ دماغی کاموں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ سال بھر کے بعد انھوں نے چوری چھپے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پرائیوٹ اسکالر شپ کے ساتھ پاس کیا۔ بعد میں انھوں نے بی اے بھی کیا۔ فیض احمد فیض سے انھیں تلمذ حاصل ہے۔ ان کا قیام راول پنڈی میں ہے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’’حرف وفا‘‘، ’’تمنا کا دوسرا قدم‘‘(شعری مجموعے)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:321
آپ نے طویل علالت کے بعد 27 اکتوبر 2010ء کو کراچی میں وفات پائی۔آپ کو 28 اکتوبر کو کراچی کے علی باغ شاہ خراسان قبرستان میں دفن کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منتخب کلام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھول کر تجھ کو بھرا شہر بھی تنہا دیکھوں

یاد آ جائے تو خود اپنا تماشا دیکھوں

مسکراتی ہوئی ان آنکھوں کی شادابی میں

میں تری روح کا تپتا ہوا صحرا دیکھوں

اتنی یادیں ہیں کہ جمنے نہیں پاتی ہے نظر

بند آنکھوں کے دریچوں سے میں کیا کیا دیکھوں

وقت کی دھول سے اٹھنے لگے قدموں کے نقوش

تو جہاں چھوڑ گیا ہے وہی رستہ دیکھوں

یوں تو بازار میں چہرے ہیں حسیں ایک سے ایک

کوئی چہرہ تو حقیقت میں شناسا دیکھوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

کنزا جاوید کی نئی کتاب 2026 میں کیوں مقبول

کنزا جاوید کی نئی کتاب 2026 میں پاکستانی ادب کا سب سے بڑا موضوع کیوں بنی

پاکستانی ادبی منظرنامہ 2026 میں ایک غیر معمولی بحث کا مرکز بن گیا جب کنزا جاوید کی نئی کتاب منظرِ عام پر آئی۔ ریلیز کے چند ہی ہفتوں میں یہ ناول ادبی حلقوں، سوشل میڈیا، جامعات اور بک کلبز میں زیرِ بحث آ گیا۔ ناقدین نے اسے جدید پاکستانی ناول کی نئی جہت قرار دیا […]

معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 4 فروری، 1903ء- وفات: 15 جنوری، 1980ء) ———- جرم کا اصل نام ابوالحسن تھا اور تخلص جرم جبکہ شہرت جرم محمد آبادی سے پائی- 4 فروری 1903 کو جرم محمد آباد ضلع اعظم گڑھ کے قصبے محمد آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتداء میں سامری […]