معروف شاعر اور براڈکاسٹر ایوب رومانی کا یوم وفات

آج معروف شاعر اور براڈکاسٹر ایوب رومانی کا یوم وفات ہے

معروف صاحب دیوان شاعر، ادیب موسیقی دان براڈکاسٹر سابق سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور ایوب رومانی
1927ء کو پیدا ہوئے۔
ان کے اشعار کا مجموعہ آواز کا سفر چھوٹی بحر کے اشعار پر مشتمل ہے جن مین انتہائی موسیقیت ہے۔
انکا ایک اور مجموعہ کلام لکشن گیت میں کلاسیکل موسیقی کے اسرار و رموز اشعار مین بیان کیے گئے ہیں۔
گلوکار پرویز مہدی کی آواز میں شہرہ آفاق غزل تجھ سے پہلے جو تمنا تھی وہ ہے اب تک اور شوکت علی کی آواز میں جب بہار آئی تو صحرا کی طرف چل نکلا کئی دہایوں کے بعد بھی زبان زد عام ہے۔
وہ 15 جولائی 1986ء کو مختصر علالت کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منتخب کلام:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب بہار آئی تو صحرا کی طرف چل نکلا

صحنِ گُل چھوڑ گیا، دل میرا پاگل نکلا

جب اسے ڈھونڈنے نکلے تو نشاں تک نہ ملا

دل میں موجود رہا، آنکھ سے اوجھل نکلا

اک ملاقات تھی جو دل کوسدا یاد رہی

ہم جسے عمر سمجھتے تھے وہ اک پل نکلا

وہ جو افسانہء غم سن کے ہنسا کرتے تھے

اتنا روئے ہیں کہ سب آنکھ کا کاجل نکلا

ہم سکوں ڈھونڈنے نکلے تھے، پریشان رہے

شہر تو شہر ہے، جنگل بھی نہ جنگل نکلا

کون ایوب پریشاں نہیں تاریکی میں

چاند افلاک پہ، دل سینے میں بے کل نکلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 4 فروری، 1903ء- وفات: 15 جنوری، 1980ء) ———- جرم کا اصل نام ابوالحسن تھا اور تخلص جرم جبکہ شہرت جرم محمد آبادی سے پائی- 4 فروری 1903 کو جرم محمد آباد ضلع اعظم گڑھ کے قصبے محمد آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتداء میں سامری […]

معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات

آج معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 5 مئی ، 1947ء- وفات: 15 جنوری، 1996ء) ———- محسن نقوی اردو کے مشہور شاعر تھے۔ ان کا مکمل نام سید غلام عباس تھا۔ لفظ محسن اُن کا تخلص تھا اور لفظ نقوی کو وہ تخلص کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ لہذا بحیثیت ایک […]