ڈرامہ نویس خواجہ معین الدین کا یوم پیدائش

آج ممتاز ڈرامہ نویس خواجہ معین الدین کا یوم پیدائش ہے

خواجہ معین الدینخواجہ معین الدین پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ڈراما نویس تھے جو اپنے ڈرامے مرزا غالب بندر روڈ پر کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔
خواجہ معین الدین 23 مارچ 1924ء کو حیدرآباد دکن، برطانوی ہندوستان کے زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔
معین الدین حیدرآباد (دکن) میں تھے تو اکثر ریڈیو دکن سے پروگرام نشر کرتے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے زمانہ طالب علمی میں چند ڈرامے بھی لکھے جن میں سے سرکاری دکان اور پرانے محل بہت پسند کیے گئے۔ 1948ء میں پاکستان آنے کے بعد بھی انہوں نے اس شغل کو جاری رکھا۔
پاکستان میں انہوں نے جو ڈرامے تحریر کیے ان میں سب سے پہلا ڈراما زوال حیدرآباد تھا۔ اس کے بعد انہوں نے نیا نشان، لال قلعے سے لالوکھیت تک، تعلیم بالغان، مرزا غالب بندر روڈ پر، جیل کو کہیں سسرال، جلسہ عام اور ساون کا اندھا نامی ڈرامے نہ صرف تحریر کیے بلکہ ان کی ہدایات بھی دیں۔ ان کے ڈرامے طنز کے نشتروں اور مزاح کی حلاوت کا ایک خوب صورت مرقع ہوئے تھے اور انہیں دیکھنے والے ایک لمحے کے لیے بھی ان کے مکالمات کے طلسم سے باہر نکل نہیں پاتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیں : معین دین و عطائے رسول ہیں خواجہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پاکستان نے خواجہ معین الدین کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست، 1966ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔
ڈرامے
زوال حیدرآباد
مرزا غالب بندر روڈ پر
نیا نشان
لال قلعے سے لالوکھیت تک
تعلیم بالغان
جیل کو کہیں سسرال
جلسہ عام
ساون کا اندھا
خواجہ معین الدین 9 نومبر 1971ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔ انھوں نے صرف 47 سال کی عمر پائی مگر اتنی کم عمری کے باوجود وہ ڈراما نگاری میں اپنے انمٹ نقوش رقم کر گئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

کنزا جاوید کی نئی کتاب 2026 میں کیوں مقبول

کنزا جاوید کی نئی کتاب 2026 میں پاکستانی ادب کا سب سے بڑا موضوع کیوں بنی

پاکستانی ادبی منظرنامہ 2026 میں ایک غیر معمولی بحث کا مرکز بن گیا جب کنزا جاوید کی نئی کتاب منظرِ عام پر آئی۔ ریلیز کے چند ہی ہفتوں میں یہ ناول ادبی حلقوں، سوشل میڈیا، جامعات اور بک کلبز میں زیرِ بحث آ گیا۔ ناقدین نے اسے جدید پاکستانی ناول کی نئی جہت قرار دیا […]

معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 4 فروری، 1903ء- وفات: 15 جنوری، 1980ء) ———- جرم کا اصل نام ابوالحسن تھا اور تخلص جرم جبکہ شہرت جرم محمد آبادی سے پائی- 4 فروری 1903 کو جرم محمد آباد ضلع اعظم گڑھ کے قصبے محمد آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتداء میں سامری […]