آہ سر سے اٹھ گیا سایہ مرے شہباز کا

آہ مِرے شہباز دکن
خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند، پیر طریقت، رہبر راہ شریعت، حضور شہباز دکن، حضرت علامہ مولانا مفتی مجیب علی قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ (دکن حیدرآباد انڈیا) کی رحلت پر غم کے آنسو
وصال 7 جولائی 2021 بروز چہار شنبہ
——

آہ سر سے اٹھ گیا سایہ مرے شہباز کا

اس لئے غمگین ہے شیدا مرے شہباز کا

چھپ گیا وہ چاند سا چہرہ مرے شہباز کا

کون ہے اب ہند میں دوجا مرے شہباز کا

یا الٰہی اونچا کر درجہ مرے شہباز کا

خلد میں ہو خیر سے جانا مرے شہباز کا

دھیرے دھیرے بجھ رہے ہیں اہل سنت کے چراغ

یا خدا تو بھیج دے بدلا مرے شہباز کا

غم میں انکے نم ہے آنکھیں قلب بھی بیچین ہے

کس قدر رہ پاے گا شیدا مرے شہباز کا

تھا جولائی کا مہینہ جب مرے اختر چلے

اور اس میں ہو گیا جانا مرے شہباز کا

اللہ اللہ خوب انداز بیاں تھا آپ کا

آے گا پھر یاد وہ لحظہ مرے شہباز کا

عمر بھر دین و شریعت پر عمل پیرا رہے

خوب تھا اس دور میں تقویٰ مرے شہباز کا

ذکر تیرا اور ترے محبوب کا کرتے تھے وہ

ہو خدا یا تا ابد چرچا مرے شہباز کا

آج دولہا بن رہے ہیں دیکھئیے میرے مجیب

آیا ہے فردوس سے سہرا مرے شہباز کا

زندگی اسکی سنور جائے گی سن لو دوستوں

جس نے بھی اپنا لیا رستہ مرے شہباز کا

یا الٰہی ہر گھڑی ان کی عطا جاری رہے

اور ملے شاہد کو بھی صدقہ مرے شہباز کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

سانحۂ اجودھیا (شہادتِ بابری مسجد)

زخم خوردہ ہوا دل اشک چکیدہ آنکھیں پڑھ کے منحوس خبر قلب سے نکلی آہیں کام ہندو نے جنوں خیز و دل افگار کیا بابری مسجدِ ذیشان کو مسمار کیا تودۂ خاک میں تبدیل وہ شہکار کیا مسلمِ ہند کو آمادۂ پیکار کیا منہدم کر کے ستم پھر کہ اسی کے اندر رام کے نام […]

شامی بچوں کا نوحہ

بچّہ ھے، اس کو یُوں نہ اکیلے کفن میں ڈال ایک آدھ گُڑیا، چند کھلونے کفن میں ڈال نازک ھے کونپلوں کی طرح میرا شِیرخوار سردی بڑی شدید ھے، دُھرے کفن میں ڈال کپڑے اِسے پسند نہیں ھیں کُھلے کُھلے چھوٹی سی لاش ھے، اِسے چھوٹے کفن میں ڈال دفنا اِسے حُسَین کے غم میں […]