اغر علیہ للنبوتہ خاتم

اغر علیہ للنبوتہ خاتم
من اللہ مشھود، یلوح و یشھد

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر مہر نبوت درخشا ہے ۔ اللہ کی طرف سے دلیل چمکتی ہے اور گواہی دیتی ہے

وضم الا لہ اسم النی الی اسمہ
اذ قال فی الخمس الموذن اشہد

اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام اپنے نام سے مربوط کر دیا اس لئے موذن پانچوں وقت اذان میں اشھد کہتا ہے

و شق لہ من اسمہ لیجلہ
فذو العرش محمود وھذا محمد

اللہ نے اپنے نام سے اپنے پیغمبر کا نام نکالا عرش والا محمود [خدا] ہے اور یہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں

نی اتانا بعد یاس و فترت
من لارشل والا و ثان فی الارض تعبد

 یہ ایسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو نا امیدی اورانبیاء کے سلسلہ ءِ بعثت کے طویل وقفے کے بعد ہم تک آئے ہیں اوراس وقت آئے جب زمین پر بتوں کی پرستش ہو رہی تھی

فامسی سراج مستنیرا و ھادیا
یلوح کما لاح الصقیل المھند

 یہ ایک روشن چراغ، روشنی دینے والے اور ہادی بن کرآئے ۔ جن کی چمک ایسی ہے جیسے ہندی تلوار چمکتی ہے

وانذرنا نارا و بشر جنتہ
وعلمنا السلام فاللہ تحمد

 ہمیں جہنم سے ڈرایا، جنت کی بشارت دی ، اسلام سکھایا ۔ پس اللہ ہی ہے جس کی ہم حمد کرتے ہیں

وانت الہ الخلق ربی و خالقی
بذلک ما عمرت فی الناس اشھد

اورساری مخلوق کا معبود میرا رب اور خالق ہے ۔ ہم زندگی بھر اس کی شہادت دیتے رہیں گے

تعالیت رب الناس من قول من دعا
سواک الھا انت اعلی و امجد

سارے جہاں کے رب۔ تیری شان بڑی ہے اور تو بلند ہے اس شخص کے قول سے جو تیرے سوا کسی کو پکارتا ہے ۔ تو بہت بلند اور بڑائیوں والا ہے

لک الخق والنعماء والامر کلہ
بایاک نستھدی و ایاک نعبد

 حیات بخشی اور نفع رسانی اور ساری حکمرانی صرف تیری ہے ۔ ہم تجھ ہی سے ہدایت خواہ ہیں اور تیری ہی عبادت کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]