الصُّبْحُ بدَا مِنْ طَلْعَتِہ

والليلُ دجا من وفرتہ

سحر طاری ہوئی ہے آپ کے ماتھے کی طلعت سے

یہ رونق رات نے پائی ہے زلفوں کی عنایت سے

فاقَ الرُّسلا فضلاً وعلا

اَھْدَى السُّبُلاَ لِدَلالَتِہ

بزرگی میں وہ سبقت لے گئے سارے رسولوں پر

کہ رستے دین کے روشن ہوئے ان کی ہدایت سے

كَنْزُ الْكَرَمِ مُوْلِي النِّعَم

ھادي الاممِ لشريعتہ

خزانے بخششوں کے رحمتوں کے ملک ہیں ان کی

ہدایت یاب ساری امتیں اُن کی شریعت سے

اذكى النسبِ اعلى الحسب

كُلُّ العَرَبِ في خِدمَتِہ

نسب اُن کا حسب اُن کا بہت ارفع ، بہت اعلی

شرف پایا ہے سارے عالموں نے اُن کی خدمت سے

سَعَتِ الشَّجَرُ نَطَقَ الحَجَرُ

شُقّ القَمَرُ بِاِشَارتِہ

شجر خدمت میں آئے ، پتھروں نے بات کی اُن سے

قمر شق ہوگیا اُن کی انگشتِ شہادت سے

جِبْرِيلُ اَتَى لَيْلَۃ َ اَسْرَى

والرَّبُ دعی لحضرتہ

شبِ معراج اُن کے پاس جبریل امیں آئے

بلایا رب نے اُن کو عرش پر اپنی عنایت سے

نالَ الشَّرَفَا واللہ عَفَا

عن ما سلفا من امتہ

اُنھی کے واسطے سب شرف پائے ہیں لوگوں نے

گناہ سب دور فرمائے ہیں رب نے اُن کی امت کے

فمحمدُنا ھوَ سيدُنا

والعِزُّ لَنا لاِجَابتِہ

ہمارے سید و مولا محمد ہیں محمد ہیں

کہ عزت ہے ہمارے واسطے اُن کی اطاعت سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]