الوداع اے ماہ رمضاں ماہ رحمت الوداع

تھا ہمارے واسطے تو خیر و برکت الوداع

سال کے سارے مہینوں میں بہت افضل ہے تو

خوب ہے رمضان یہ تیری فضیلت الوداع

تیرے آنے سے بڑھی تھی رونقیں چاروں طرف

لایا تھا تو ساتھ اپنے رب کی نعمت الوداع

سحری کا پر کیف منظر اور افطاری کی دھوم

ہر طرف تھی شمع روشن مثل جنت الوداع

مسجدوں میں دھوم تھی ہر سو نمازی کی بہار

پڑھتے تھے ساری نمازیں با جماعت الوداع

نیک مومن ہو گئے تھے چھوڑ کر سارے گناہ

پائے تھے تجھ سے سبھی رشد و ہدایت الوداع

قید سارے ہو گئے اس ماہ میں شیطان و جن

مل گئی تھی ہم سبھی کو ان سے راحت الوداع

نار دوزخ سے رہائی مل گئی اس ماہ میں

اور رب نے اس میں کھولا باب جنت الوداع

واسطے تیرے خدا بخشے گا میری سب خطا

اور کریں گے حشر میں آقا شفاعت الوداع

یا خدا شاہد کو اگلے سال بھی رمضاں ملے

ہو رہا ہے آہ اب یہ ہم سے رخصت الوداع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

بیادِ قائدِ اعظمؒ (بسلسلۂ جشنِ صد سالہ 1977ء)

لکھیں اہلِ قلم ان کے قصائد کہ ان پر فرض یہ ہوتا ہے عائد نظرؔ میں تو کہوں بس ایک جملہ کروڑوں رحمتیں بر روحِ قائد وہ اک مردِ مجاہد مردِ مومن وہ خوش باطن مسلمانوں کا محسن نہ بھولی ہے نہ بھولے یاد اس کی منائیں ہر برس ہم یاد کا دن چمک اٹھا […]

عورت کا مقام ، قرآن و احادیث اور اسوۂ خدیجۃ الکبریٰ کے آئینے میں

عورتوں کو دی ہے عزت مذہب ِ اسلام نے اُسوہء خدیجۃ الکُبریٰ ہے سب کے سامنے کیا بتائیں آپ کو ہم ،کیا ہے عورت کا مقام یہ بھی بتلایا ہے ہم کو ،اُن کی صبح و شام نے —— یہ ہیں شہزادی عرب کی، اور وہ دُرّ ِ یتیم جس حوالے سے بھی دیکھو ،دونوں […]