آپ ہیں کبریا میرے مولا ہیں آپ
آپ کا دان ہے ، میرے داتا ہیں آپ
میں غلامِ غلامانِ احمدؐ جو ہوں
ہے کرم آپ کا ، میرے آقا ہیں آپ
کوزہ گر آپ سا، ہے نہ ہوگا کبھی
چاک کن آپ کا ، کیا ہی دانا ہیں آپ
کاش ہو جاؤں میں عشقِ میں اب فنا
صاحبِ لم یزل، میری منشا ہیں آپ
کون ہے آپ کے سامنے مارے دم
مالکِ ملک بس ایک تنہا ہیں آپ