اکھڑ جائے شبِ ظلمت کا ڈیرہ یا رسول اللہ

میرے آنگن میں ہو جائے سویرا یا رسول اللہ

بھنور کی زد میں پھر آئی مرے حالات کی کشتی

غموں کا سر پہ بادل ہے گھنیرا یا رسول اللہ

مرے تاریک دل میں کیجیے شمعِ یقیں روشن

مرے گھر سے مٹا دیجیے اندھیرا یا رسول اللہ

تمہارے نام پر جب بھی درود پاک پڑھتا ہوں

تو بگڑا کام بن جاتا ہے میرا یا رسول اللہ

مری مظہرؔ زباں پر بس یہی گردان جاری ہو

میں تیرا ہوں میں تیرا ہوں میں تیرا یا رسول اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]