اے شہنشاہِ مدینہ الصلوٰۃ والسّلام

زینتِ عرشِ مُعلّیٰ الصلوٰۃ والسّلام

رب ہب لی امتی کہتے ہوئے پیدا ہوئے

حق نے فرمایا کہ بخشا الصلوٰۃ والسّلام

دست بستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں ان پر درود

کیوں نہ ہو پھر ورد اپنا الصلوٰۃ والسّلام

مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود

ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلوٰۃ والسّلام

بت شکن آیا یہ کہہ کر سر کے بل بت گر گئے

جُھوم کر کہتا تھا کعبہ الصلوٰۃ والسّلام

سر جھکا کر با ادب عشق رسول اللہ میں

کہہ رہا تھا ہر ستارہ الصلوٰۃ والسّلام

غنچے چٹکے پھول مہکے چہچہائیں بلبلیں

گُل کھِلا باغِ اُحد کا الصلوٰۃ والسّلام

میں وہ ُسنّی ہوں جمیلؔ قادری مرنے کے بعد

میرا لاشہ بھی کہے گا الصلوٰۃ والسّلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

درود اُن پر محمد مصطفیٰ خیر الورا ہیں جو

سلام اُن پر رسولِ مجتبیٰ نورِ خدا ہیں جو درود اُن پر خدائے پاک کی جو خاص رحمت ہیں سلام اُن پر جہانوں کے لیے لُطف و عطا ہیں جو درود اُن پر کہ جِن کا نام تسکینِ دِل و جاں ہے سلام اُن پر کہ ساری خلق کے حاجت روا ہیں جو درود اُن […]

اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام آ کے قدسی مزارِ اقدس پر پیش کرتے ہیں نور بار سلام ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر پیش کرتے ہیں شان دار سلام اذن ملتا رہے حضوری کا عرض کرنا ہے بار بار سلام پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام سر جھکائے ہوئے […]