جس بات میں اللہ کی تعریف ہو شامل​

وہ بات پسندیدہ ہے ہر بات سے بڑھ کر​

اچھے تو بہت لگتے ہیں نظروں کو ہماری​

جچتے نہیں ہرگز مگر اس ذات سے بڑھ کر​

یہ ارض و سما سات بنائے ہیں اسی نے​

قادر ہے ، بنا سکتا ہے وہ سات سے بڑھ کر​

دکھ تو ہمیں طاقت سے زیادہ نہیں دیتا​

ہاں سکھ وہ عطا کرتا ہے اوقات سے بڑھ کر​

موسیٰ سے کوئی پوچھے ملاقات کی لذت​

دیتے ہیں جوابات سوالات سے بڑھ کر​

اصحابِ محبت کو کسی کام کے اندر​

لذت نہیں ملتی ہے مناجات سے بڑھ کر​

انسان کے اعمال ہیں طاقت سے بہت کم​

دیتا ہے وہ انعام خیالات سے بڑھ کر​

معراج ہماری ہیں نمازیں اے اسامہ

ہر رات مزہ آتا ہے ہر رات سے بڑھ کر​

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

ضیائے کون و مکاں لا الٰہ الا اللہ

بنائے نظمِ جہاں لا الٰہ الا اللہ شفائے دردِ نہاں لا الٰہ الا اللہ سکونِ قلبِ تپاں لا الٰہ الا اللہ نفس نفس میں رواں لا الٰہ الا اللہ رگِ حیات کی جاں لا الٰہ الا اللہ بدستِ احمدِ مرسل بفضلِ ربِّ کریم ملی کلیدِ جناں لا الٰہ الا اللہ دلوں میں جڑ جو پکڑ […]

لفظ میں تاب نہیں، حرف میں ہمت نہیں ہے

لائقِ حمد، مجھے حمد کی طاقت نہیں ہے ایک آغاز ہے تو، جس کا نہیں ہے آغاز اک نہایت ہے مگر جس کی نہایت نہیں ہے وحشتِ قریۂ دل میں ترے ہونے کا یقیں ایسی جلوت ہے کہ مابعد بھی خلوت نہیں ہے ترا بندہ ہوں، ترے بندے کا مداح بھی ہوں اس سے آگے […]