جس کو آقا کی زیارت ہو گئی
اس کی قسمت میں شفاعت ہو گئی
مرتبہ عالی ہے ان اصحابؓ کا
جن کو جنت کی بشارت ہو گئی
پھینک دی تلوار آ کر عمرؓ نے
شاہِ خوباں سے عقیدت ہو گئی
جائیں گے عصیاں لیے سوئے حرم
حاضری کی گر اجازت ہو گئی
خوش نصیبی کس قدر ہے وارثیؔ
شہرِ آقا میں سکونت ہو گئی