جس کو کوئی آپ کے جیسا لگا

کچھ نہ پوچھو وہ مجھے کیسا لگا

جب سے ذکرِ مصطفٰی اچھا لگا

تب سے اچھا اپنا آئینہ لگا

واعظو! جنت تمہیں محبوب ہے

ہم کو وہ ، جنت کو جو اچھا لگا

مشکلیں مشکل میں پڑتی جائیں گی

یارسول اللہ کا نعرہ لگا

جب نظر اٹھی تھی روضے کی طرف

بس وہی اِک کام کا لمحہ لگا

نقشِ نعلینِ محمد مصطفٰی

تاجِ شاہاں سے کہیں اونچا لگا

چاہئیے گر چشمِ نم کو روشنی

خاکِ طیبہ کا وہاں سرمہ لگا

ہم سمجھتے ہیں جسے رشکِ ارم

کچھ عناصر کو فقط طیبہ لگا

تھا تبسم جالیوں کے رو برو

پھر سنبھلنے میں اسے عرصہ لگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]