خلوتِ جاں میں بھی عزیزؔہم تو اک انجمن ہوئے

خلوتِ جاں میں بھی عزیزؔ ہم تو اک انجمن ہوئے

شہرِ نبی کے ہجر میں دل سے عجب سخن ہوئے

داغِ قُروحِ ضبطِ شوق یاد میں جب اُبھر گئے

کِھل کے گلاب کی طرح مدحِ نبی کا فن ہوئے

شاہِ زمن کی انجمن دھیان میں جب بھی آگئی

پھیل کے اشکِ خونِ دل پھول بنے، چمن ہوئے

میرے حضور ! آج پھر دل کی جراحتیں بڑھیں

اپنی ہی صف کے لوگ جب دین کے راہزن ہوئے

اُسوۂ ہادیء سُبُلْ جن کے لیے مثال تھا

سیرتِ بولہب میں اب، لوگ وہی مگن ہوئے

دین سے جس کو آج کل تھوڑا بہت بھی پیار ہے

اُس کا نصیب یا نبی ! رنج ہوئے، محن ہوئے

خواب نگر کا حال میں کاش کبھی سنا سکوں!

میں بھی کہوں نبی مرے خواب میںضَو فگن ہوئے!

جس کو ملا تھا منصبِ رہبریٔ اُمم کبھی٭

کیوں اسی قوم کے عزیزؔ ننگِ جہاں چلن ہوئے؟

٭کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَتُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ
(آیت نمبر ۱۱۰،اٰل عمران)(ہو تم بہترین امت جو ظاہر کی گئی ہے لوگوں کی ہدایت

و بھلائی کے لیے، تم حکم دیتے ہو نیکی کا اور روکتے ہو برائی سے اور ایمان

رکھتے ہو اللہ پر۔ ضیاء القرآن۔ پیر محمد کرم شاہ الازہریؒ)

ہفتہ: ۳۰ ؍ ذیقعدہ ۱۴۲۹ھ مطابق ۲۹؍ نومبر ۲۰۰۸ء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]