درود اُن پر محمد مصطفیٰ خیر الورا ہیں جو

سلام اُن پر رسولِ مجتبیٰ نورِ خدا ہیں جو

درود اُن پر خدائے پاک کی جو خاص رحمت ہیں

سلام اُن پر جہانوں کے لیے لُطف و عطا ہیں جو

درود اُن پر کہ جِن کا نام تسکینِ دِل و جاں ہے

سلام اُن پر کہ ساری خلق کے حاجت روا ہیں جو

درود اُن پر کُھلے جن کے لیے در آسمانوں کے

سلام اُن پر مکینِ لامکاں شاہِ دنیٰ ہیں جو

درود اُن پر مُرادیں نُوح و آدم کو مِلیِں جِن سے

سلام اُن پر خدا کے فضل سے مشکل کشا ہیں جو

درود اُن پر شجر جن کے اِشارے سے چلے آئے

سلام اُن پر ہرن اور اُونٹ کا بھی مدّعا ہیں جو

درود اُن پر سلاطینِ زمانہ ہیں گدا جِن کے

سلام اُن پر کہ ہفت اِقلیم کے فرمانروا ہیں جو

درود اُن پر کہ جن کے نور سے روشن زمانہ ہے

سلام اُن پر کہ ذاتِ کبریا کا آئینہ ہیں جو

درود اُن پر شفاعت کا سجا ہے جن کے سر سہرا

سلام اُن پر کہ محشر میں ہمارا آسرا ہیں جو

درود اُن پر پڑھوں تو زندگی میری سنورتی ہے

سلام اُن پر جو بھیجوں دُور ہوں رنج و بلا ہیں جو

درود اُن پر کہ جن کی ہر ادا خود رب کو بھاتی ہے

سلام اُن پر پڑھو مرزا کہ محبوبِ خدا ہیں جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام آ کے قدسی مزارِ اقدس پر پیش کرتے ہیں نور بار سلام ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر پیش کرتے ہیں شان دار سلام اذن ملتا رہے حضوری کا عرض کرنا ہے بار بار سلام پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام سر جھکائے ہوئے […]

درود آپ پہ آقا کہ حکمِ یزداں ہے

سلام آپ پہ شاہا ہمارا ایماں ہے درود آپ پہ آقا صراطِ جنّت ہے سلام آپ پہ شاہا کمالِ ایقاں ہے درود آپ پہ آقا شعورِ ہستی ہے سلام آپ پہ شاہا جمالِ عرفاں ہے درود آپ پہ آقا وظیفہ آدم کا سلام آپ پہ شاہا کہ وردِ رضواں ہے درود آپ پہ آقا ہے […]