دعا جو بھی مانگوں خدایا اثر دے

مرے دل کو عشقِ شہِ دیں سے بھر دے

سبھی راستے بند کر کے تو یارب!

مجھے شہرِ سرکار کی رہگذر دے

تمنا نہیں سونے چاندی کی مجھ کو

مجھے علم و عرفاں کے تازہ ثمر دے

مجھے مصطفیٰ کا ہو دیدار حاصل

نگاہوں کو وہ لمحۂ معتبر دے

مجھے شہرِ طیبہ میں مسکن عطا کر

کوئی جھونپڑی چاہے کوئی کھنڈر دے

لبوں کا تبسم نہ اک پل ہو رخصت

الہٰی ! کرم جو ترا نام کر دے

اسے بھی ہے اڑنا فضائے ثنا میں

خدایا ! مرے طائرِ جاں کو پر دے

جو تیرے نبی کی محبت میں چمکیں

مری چشمِ تر کو وہ لعل و گہر دے

خزاں لے گئی خوشبوؤں کے خزانے

ہر اک دامنِ دل کو خوشبو سے بھر دے

سفر کوئی بھی ہو مری زندگی کا

خیال ان کا آواز ہر موڑ پر دے

مدینہ دکھا نورؔ کو ربِ اکبر

ہٹا دے نگاہوں سے دوری کے پردے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

مسلمانوں نہ گھبراؤ کورونا بھاگ جائے گا

خدا کی راہ پر آؤ کورونا بھاگ جائے گا عبادت کا تلاوت کا بناؤ خود کو تم خُو گر مساجد میں چلے آؤ کورونا بھاگ جائے گا طریقے غیر کے چھوڑو سُنو مغرب سے مُنہ موڑو سبھی سنت کو اپناؤ کورونا بھاگ جائے گا رہو محتاط لیکن خیر کی بولی سدا بولو نہ مایوسی کو […]

جس میں ہو تیری رضا ایسا ترانہ دے دے

اپنے محبوب کی نعتوں کا خزانہ دے دے شہرِ مکّہ میں مجھے گھر کوئی مِل جائے یا پھر شہرِ طیبہ کی مجھے جائے یگانہ دے دے اُن کی نعلین کروں صاف یہی حسرت ہے ربِّ عالم مجھے اِک ایسا زمانہ دے دے نوکری تیری کروں آئینہ کرداری سے اُجرتِ خاص مجھے ربِّ زمانہ دے دے […]