رسولِ عالمیں میرے نبی ہیں

امام المرسلیں میرے نبی ہیں

سراپا معجزہ ، نورِ مجسم

وہ رحمت کے نگیں میرے نبی ہیں

کمالِ مظہرِ حُسنِ خدا سے

حسین و مہ جبیں میرے نبی ہیں

سراج السّالکین و عارفیں بھی

امیرِ المتقیں میرے نبی ہیں

یہی قرآن بھی کہتا ہے سُن لو

کہ جانوں سے قریں میرے نبی ہیں

مٹائے ظلمتوں کے سائے جس نے

وہی نورِ مبیں میرے نبی ہیں

خدا کی نعمتِ عُظمہ سراپا

شفیع المذنبیں میرے نبی ہیں

علی و فاطمہ ، شبیر و شبّر

صحابہ سے قریں میرے نبی ہیں

رضاؔ اس واسطے روشن یہ دل ہے

مرے دل میں مکیں میرے نبی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]