رفعتیں جس پہ مٹیں کتنی حسیں عورت ہے

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک نظم

عورت

رفعتیں جس پہ مٹیں کتنی حسیں عورت ہے

آسماں مرد اگر ہے تو زمیں عورت ہے

رنگ تخلیق کئے ،دنیا کو خوش بو بخشی

سچ اگر پوچھو تو یہ دھرتی نہیں ، عورت ہے

نسلِ آدم کو بقا بخشی انہی دونوں نے

وجہِ تخلیق کہیں دھرتی ، کہیں عورت ہے

اس نے جنت سے نکالا تھا ہمیں لیکن آج

گھر وہ جنت ہے اگر گھر میں مکیں عورت ہے

اس کے قدموں تلے رکھ دی ہے خد انے جنت

مرحبا آفریں جنت کی امیں عورت ہے

آبرو پورے پریوار کی، ہر بھائی کا مان

گھر کی ملکہ بھی یہی تخت نشیں عورت ہے

اس کو ہر روپ میں بخشی ہے بلندی رب نے

فہم و ادراک سے بالا و بریں عورت ہے

جنسِ بازار نہیں ہے کہ خریدو ، بیچو

احترام اس کا ہے جو پردہ نشیں عورت ہے

چاندنی میرے بھی آنگن میں بچھی جاتی ہے

میرے گھر میں بھی تو اک ماہ جبیں عورت ہے

دیکھ لو پلکوں کے گھونگھٹ میں حیا دلہن کی

پھر یہ بتلاؤ کہیں ایسی حسیں عورت ہے

اس کی مسکان کو ہم دیکھ کے جی اٹھتے ہیں

پھول پت جھڑ میں کھلا دے ، وہ زمیں عورت ہے

اس کے قدموں میں ہی جنت ہے سبھی نبیوں کی

مان لو فرش پہ یہ عرشِ بریں عورت ہے

پارسائی بھی تو ثابت ہے کنواری ماں کی

سوچو اس دنیا میں مریم سی کہیں عورت ہے

اس کی آغوش میں تہذیبوں نے آنکھیں کھولیں

مادرِ شہنشہِ دنیا و دیں عورت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

بیادِ قائدِ اعظمؒ (بسلسلۂ جشنِ صد سالہ 1977ء)

لکھیں اہلِ قلم ان کے قصائد کہ ان پر فرض یہ ہوتا ہے عائد نظرؔ میں تو کہوں بس ایک جملہ کروڑوں رحمتیں بر روحِ قائد وہ اک مردِ مجاہد مردِ مومن وہ خوش باطن مسلمانوں کا محسن نہ بھولی ہے نہ بھولے یاد اس کی منائیں ہر برس ہم یاد کا دن چمک اٹھا […]

عورت کا مقام ، قرآن و احادیث اور اسوۂ خدیجۃ الکبریٰ کے آئینے میں

عورتوں کو دی ہے عزت مذہب ِ اسلام نے اُسوہء خدیجۃ الکُبریٰ ہے سب کے سامنے کیا بتائیں آپ کو ہم ،کیا ہے عورت کا مقام یہ بھی بتلایا ہے ہم کو ،اُن کی صبح و شام نے —— یہ ہیں شہزادی عرب کی، اور وہ دُرّ ِ یتیم جس حوالے سے بھی دیکھو ،دونوں […]