سارے عالم آپ کے زیرِ اماں زیرِ نگیں

رحمۃ اللعالمیں یا رحمۃ اللعالمیں

پیکرِ جُود و سخا، فیض و عطا، صادق امیں

رحمۃ اللعالمیں یا رحمۃ اللعالمیں

آپ کے دم سے محبت، عشق و مستی کو ثبات

نورافشاں سب زماں کون و مکان و شش جہات

آپ کے در پر خمیدہ سر مرا میری جبیں

رحمۃ اللعالمیں یا رحمۃ اللعالمیں

آپ امام الانبیا، خیر البشر، خیر الوریٰ

آپ جیسا باخُدا ہو گا نہ ہے کوئی نہ تھا

آپ محبوبِ خُدا عُشاق کے دِل کے قریں

رحمۃ اللعالمیں یا رحمۃ اللعالمیں

حسنِ صورت حسنِ سیرت حسنِ کردار و عمل

دیکھتا رہ جائے جو دیکھے جھلک بس ایک پل

کب حسینوں نے کہیں دیکھا کوئی ایسا حسیں

رحمۃ اللعالمیں یا رحمۃ اللعالمیں

آپ ہی شمس الضحیٰ ہیں آپ ہی بدرالدجیٰ

آپ ہی نورالہدیٰ ہیں آپ ہی نورِ خُدا

آپ ہی نورِ رسالت آپ ہی نور مبیں

رحمۃ اللعالمیں یا رحمۃ اللعالمیں

روز افزوں ہے مرا جذبِ دروں عشقِ فزوں

آپ کو ڈھونڈے مرا دیوانہ پن میرا جنوں

میری نگہِ منتظر، دیدۂ تر، قلبِ حزیں

رحمۃ اللعالمیں یا رحمۃ اللعالمیں

اِک نہ اِک دِن ایک لمحہ دید کا بھی آئے گا

اس گھڑی ابرِ کرم عُشاق پر چھا جائے گا

دید ہو گی عید ہو گی ہے ظفرؔ مُجھ کو یقیں

رحمۃ اللعالمیں یا رحمۃ اللعالمیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]