اردوئے معلیٰ

Search

رُخ روئے مُنوّر کا جدھر آپ نے پھیرا

کھُل برسے گا رحمت کا اُدھر ابر گھنیرا

 

چھٹ جائیں گی تاریکیاں اُس نورِ مُبیں سے

ماحول کو چمکائے گا پُرنور سویرا

 

سرکار کی اِک نگہِ کرم سے ہے فروزاں

دِل جس پہ مسلط تھا گھٹا ٹوپ اندھیرا

 

سرکار کے قدموں میں جو لمحات گزارے

اُن لمحوں پہ ہے مان مجھے ناز ودھیرا

 

اُونچا رہے عباسِؓ عَلَم دار کا صدقہ

اُمت کا عَلَم، دین کی عظمت کا پھریرا

 

دربان بنایا مجھے سرکار نے جب سے

سرکار کا دربار ہی گھر بار ہے میرا

 

وہ قلب ظفرؔ! زندہ و جاوید رہے گا

جس قلب میں ہے اسمِ محمد کا بسیرا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ