سلام اس پر جو ہے جمالِ دوامِ ہستی

سلام اس پر ہے جس سے روشن مقام ہستی

سلام اس پر جواں بہارِ عدن ہے جس سے

سلام اس پر رواں ہے جس سے نظامِ ہستی

سلام اس پر زمیں ہے جس سے پیامِ جنت

سلام اس پر حسیں ہے جس سے سلامِ ہستی

سلام اس پر ہے تمکنت جس سے کارواں میں

سلام اس پر ہے جس سے حسنِ خرامِ ہستی

سلام اس پر کہ جس نے بخشا طریقِ عرفاں

سلام اس پر کہ جس سے ہے احترامِ ہستی

درود اُس پر سلام جس کا نویدِ رحمت

سلام اس پر درود جس کا پیامِ ہستی

سلام اُس پر جو شان ہے رازِ لامکانی

سلام اس پر جو ارمغاں ہے بنامِ ہستی

سلام اس پر کہ جو ستونِ سلامتی ہے

وجود سے جس کے ہے وقارِ قیامِ ہستی

سلام اس تاجدارِ خوباں پہ جس کی خاطر

بصد محبت کیا گیا اہتمامِ ہستی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

درود اُن پر محمد مصطفیٰ خیر الورا ہیں جو

سلام اُن پر رسولِ مجتبیٰ نورِ خدا ہیں جو درود اُن پر خدائے پاک کی جو خاص رحمت ہیں سلام اُن پر جہانوں کے لیے لُطف و عطا ہیں جو درود اُن پر کہ جِن کا نام تسکینِ دِل و جاں ہے سلام اُن پر کہ ساری خلق کے حاجت روا ہیں جو درود اُن […]

اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام آ کے قدسی مزارِ اقدس پر پیش کرتے ہیں نور بار سلام ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر پیش کرتے ہیں شان دار سلام اذن ملتا رہے حضوری کا عرض کرنا ہے بار بار سلام پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام سر جھکائے ہوئے […]