شامی بچوں کا نوحہ

بچّہ ھے، اس کو یُوں نہ اکیلے کفن میں ڈال

ایک آدھ گُڑیا، چند کھلونے کفن میں ڈال

نازک ھے کونپلوں کی طرح میرا شِیرخوار

سردی بڑی شدید ھے، دُھرے کفن میں ڈال

کپڑے اِسے پسند نہیں ھیں کُھلے کُھلے

چھوٹی سی لاش ھے، اِسے چھوٹے کفن میں ڈال

دفنا اِسے حُسَین کے غم میں لپیٹ کر

یہ کربلائی ھے، اِسے کالے کفن میں ڈال

ننّھا سا ھے یہ پاؤں، وہ چھوٹا سا ھاتھ ھے

میرے جگر کے ٹکڑوں کے ٹکڑے کفن میں ڈال

مُجھ کو بھی گاڑ دے مرے لختِ جگر کے ساتھ

سینے پہ میرے رکھ اِسے، میرے کفن میں ڈال

ڈرتا بہت ھے کیڑے مکوڑوں سے اِس کا دل

کاغذ پہ لکھ یہ بات اور اِس کے کفن میں ڈال

مٹی میں کھیلنے سے لُتھڑ جائے گا سفید

نیلا سجے گا اِس پہ سو نیلے کفن میں ڈال

عیسٰی کی طرح آج کوئی معجزہ دکھا

یہ پھر سے جی اُٹھے، اِسے ایسے کفن میں ڈال

سوتا نہیں ھے یہ مری آغوش کے بغیر

فارس ! مُجھے بھی کاٹ کے اِس کے کفن میں ڈال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

سانحۂ اجودھیا (شہادتِ بابری مسجد)

زخم خوردہ ہوا دل اشک چکیدہ آنکھیں پڑھ کے منحوس خبر قلب سے نکلی آہیں کام ہندو نے جنوں خیز و دل افگار کیا بابری مسجدِ ذیشان کو مسمار کیا تودۂ خاک میں تبدیل وہ شہکار کیا مسلمِ ہند کو آمادۂ پیکار کیا منہدم کر کے ستم پھر کہ اسی کے اندر رام کے نام […]

آہ سر سے اٹھ گیا سایہ مرے شہباز کا

آہ مِرے شہباز دکن خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند، پیر طریقت، رہبر راہ شریعت، حضور شہباز دکن، حضرت علامہ مولانا مفتی مجیب علی قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ (دکن حیدرآباد انڈیا) کی رحلت پر غم کے آنسو وصال 7 جولائی 2021 بروز چہار شنبہ —— آہ سر سے اٹھ گیا سایہ مرے شہباز کا اس […]