شمیم نعت سے جو حالِ دل وجدان جیسا تھا

مرا ہر شعری مجموعہ بھرے گلدان جیسا تھا

رہ عشقِ نبی میں نور سے ہر سانس روشن تھی

وہاں پر ہر پڑاؤ منزلِ عرفان جیسا تھا

کسی زائر سے پوچھا ، کیسا پایا شہر آقا کو

جواب آیا کہ منظر خلد کے دالان جیسا تھا

دلوں پر لکھ دیا قرآں ترے حسن تکلم نے

مؤثر کیوں نہ ہو لہجہ ترا رحمٰن جیسا تھا

زمانے میں نہیں منصف محمد مصطفیٰ جیسا

کہاں ایوان ان کے عدل کے ایوان جیسا تھا

تسلسل تھا صدائے مصطفیٰ کی گونج کا اس میں

دلِ خاصانِ آقا وادیِ فاران جیسا تھا

جو پوچھا خُلق کے بارے میں اُم المومنیں بولیں

کہ خُلقِ رحمۃ للعالمیں قرآن جیسا تھا

حدیث پاک سے تھی اس لئے الفت صحابہؓ کو

کہ ہر جملہ فروزاں آیتِ فرقان جیسا تھا

کیا ممتاز اس کو نعت گوئی کی سعادت نے

وگرنہ ہر صحابیؓ حضرتِ حسانؓ جیسا تھا

سنا ’’الفقرُ فخری’‘ جس نے تیرے دہنِ اقدس سے

ترے دربار کا نادار بھی سلطان جیسا تھا

یہ کہہ کر بھی نہ پہنچا منزلِ حسنِ تمنا تک

’’بدن کی رحل پر چہرا کھلے قرآن جیسا تھا’‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]