مرحبا! رحمت دوامی پر سلام

آپ کی ذاتِ گِرامی پر سلام

دُشمنوں کے دِل میں بھی گھر کر گئی

آپ کی شیریں کلامی پر سلام

سارے انسانوں کے مُحسن آپ ہیں

آپ کے ہر نامِ نامی پر سلام

آپ کی ہر اک ادا صَد آفریں

امن کی صوتِ پیامی پر سلام

آپ کی نسبت کی برکت مرحبا!

ہر گدا کی شاد کامی پر سلام

دَم بہ دَم سُلطانِ عالم پر دُرود

دَم بہ دَم میرِ تمامی پر سلام

تو گدائے سرورِ دِیں ہے رضاؔ

تیری اِس قسمت، غلامی پر سلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

درود اُن پر محمد مصطفیٰ خیر الورا ہیں جو

سلام اُن پر رسولِ مجتبیٰ نورِ خدا ہیں جو درود اُن پر خدائے پاک کی جو خاص رحمت ہیں سلام اُن پر جہانوں کے لیے لُطف و عطا ہیں جو درود اُن پر کہ جِن کا نام تسکینِ دِل و جاں ہے سلام اُن پر کہ ساری خلق کے حاجت روا ہیں جو درود اُن […]

اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام آ کے قدسی مزارِ اقدس پر پیش کرتے ہیں نور بار سلام ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر پیش کرتے ہیں شان دار سلام اذن ملتا رہے حضوری کا عرض کرنا ہے بار بار سلام پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام سر جھکائے ہوئے […]