مرحبا کیا شان کیا رُتبہ ترا

مدح گو ہے خود شہا مولیٰ ترا

عقلِ عالم بھی رسا جس تک نہیں

مرتبہ ہے وہ مرے شاہا ترا

رب نہ پھر تخلیق کرتا کُچھ کبھی

ہوتا گر مقصود نہ ہونا ترا

جس سے آگے پر جلیں جبریل کے

اُس سے بھی آگے ہُوا جانا ترا

بے زباں سب ہوگیا نُطقِ عرب

اِس قدر تھا دِل نشیں خُطبہ ترا

دے دئیے رب نے خزانے سب تُجھے

کھا رہا ہے کُل جہاں صدقہ ترا

مُٹ گئے سب مِٹتے ہیں مِٹ جائیں گے
نہ مِٹا ہے نہ مِٹے چرچہ ترا

آج بھی ہےخوب تیری دھوم دھام

کل بھی ہو گا دھوم سے شُہرا ترا

اُنگلیوں سے خوب چشمے بہہ گئے

فیض پر ہے جُود کا دریا ترا

حشر میں سب اوّلین و آخریں

دیکھ لیں گے مرتبہ آقا ترا

کام محشر میں بنے گا ہی نہیں

جب تلک ہوگا اِشارہ نا ترا

نار سے محفوظ ہو اُس کا بدن

دل میں جو رکھے ادب آقا ترا

جانے تُجھ کو بس ترا ربِ کریم

شان کیا ہے مرتبہ ہے کیا تیرا

مُلتجی ہُوں آخری جب وقت ہو

میرے لب پر ہو شہا کلمہ تیرا

بس یہ مرزا کے لئے اعزاز ہے

تیرا منگتا تیرا سگ شیدا تیرا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]