معروف شاعر، مؤرخ اور محقق محمد باقر شمس کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر، مؤرخ اور محقق محمد باقر شمس کا یوم پیدائش ہے

مولانا محمد باقر شمس 3 اگست، 1909 میں جونپور، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق لکھنؤ کے ایک مشہور ذی علم گھرانے خاندانِ اجتہاد سے تھا اور ان کے والد علامہ سبط حسن اپنے زمانے کے جید علمائے کرام میں شمار ہوتے تھے۔ محمد باقر شمس نے ابتدائی کتب مولوی علی سعید سے پڑھییں، اس کے بعد اپنے والد سے تحصیلِ علم کی۔ منبع الطب کالج لکھنؤ سے طب کا اور لکھنؤ یونیورسٹی سے دبیرِ کامل کا امتحان پاس کیا۔ شیخ ممتاز حسین (مدیر اودھ پنچ) سے عبرانی پڑھنا شروع کی تھی کہ راجا ہرپال سنگھ ہائی اسکول سنگرامؤ، ضلع جونپور میں اردو اور فارسی کے معلم کی حیثیت سے تقرر ہو گیا۔ وہ عربی، فارسی اور ہندی پر کامل عبور رکھتے تھے۔
مولانا محمد باقر شمس جون 1949ء میں وہ پاکستان منتقل ہو گئے اور یہاں مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے۔ وہ کثیر التصانیف ادیب تھے، انہوں نے لکھنؤ کی تاریخ، زبان اور شعیت پر متعدد کتب تحریر کیں۔
تصانیف
در منظوم
شکست آئینہ
فلسفہ خیام* تاریخ لکھنؤ
لکھنؤ کی تہذیب
لکھنؤ کی زبان
لکھنؤ کی شاعری
انتخاب دیوان جاوید
شعرو و شاعری
نگارشات رنگ رنگ
ہندوستان میں شعیت کی تاریخ
امام ابو حنیفہ کا مذہب
اسلام پر کیا گزری
پنج آہنگ (پانچ مضامین کا مجموعہ)
وفات
مولانا محمد باقر شمس 7 جنوری، 2007ء کو کراچی میں وفات پا گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 4 فروری، 1903ء- وفات: 15 جنوری، 1980ء) ———- جرم کا اصل نام ابوالحسن تھا اور تخلص جرم جبکہ شہرت جرم محمد آبادی سے پائی- 4 فروری 1903 کو جرم محمد آباد ضلع اعظم گڑھ کے قصبے محمد آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتداء میں سامری […]

معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات

آج معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 5 مئی ، 1947ء- وفات: 15 جنوری، 1996ء) ———- محسن نقوی اردو کے مشہور شاعر تھے۔ ان کا مکمل نام سید غلام عباس تھا۔ لفظ محسن اُن کا تخلص تھا اور لفظ نقوی کو وہ تخلص کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ لہذا بحیثیت ایک […]