معروف ناول نگار اور افسانہ نگار جیلانی بانو کا یوم پیدائش

آج معروف ناول نگار اور افسانہ نگار جیلانی بانو کا یوم پیدائش ہے

جیلانی بانو اردو زبان کی معروف مصنفہ ہیں- حیدر آباد دکن (انڈیا) سے تعلق کی بنا پر ان کی اکثر کہانیوں میں حیدرآبادی تہذیب وثقافت کی جھلک واضح نظر آتی ہے- جیلانی بانو 14 جولائی 1936ء کو بدایوں (اتر پردیش) میں پیدا ہوئیں- اردو ادب سے لگاؤ انہیں اپنے والد صاحب حیرت بدایونی سے ورثے میں ملا جو اپنے وقت کے معروف شاعر تھے-
ان کی پرورش خالص ادبی ماحول میں ہوئی- اپنے وقت کے بڑے مصنفین مثلاً سجاد ظہیر، مخدوم محی الدین، جگر مراد آبادی، کرشن چندر اور مجروح سلطان پوری وغیرہ کا ان کے گھر آنا جانا لگا رہتا تھا- اس ادبی ماحول نے ان کی تربیت اور شخصیت کی نشو و نما میں اہم کردار ادا کیا-
ابتدائی عمر سے ہی انہوں نے سعادت حسن منٹو، عصمت چغتائی، میر تقی میر، غالب، اقبال، گورکی، چیخوف، موپساں، بیدی، فیض احمد فیض، مجاز، قرۃالعین حیدر اور احمد ندیم قاسمی سمیت تمام بڑے بڑے ادبا کا کام پڑھ ڈالا- ان عظیم مصنفین کی تخلیقات کے مطالعے نے ان کی ادبی صلاحیتوں کو خوب جلا بخشی- بہرحال انہوں نے اپنا ایک مخصوص طرز تحریر اپنایااور کسی بڑے مصنف کی نقل نہیں کی-
انہوں نے اپنی پہلی کہانی‘ ایک نظر ادھر بھی‘ 1952ء میں تحریر کی- ان کی شہرہ آفاق تحریر ‘موم کی مریم‘ نے ماہنامہ ‘سویرا‘ میں شائع ہوتے ہی انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا- ان کی کہانیوں کا پہلا مجموعہ ‘روشنی کا منار‘ اور پہلا ناول ‘ایوان غزل‘ تھا- ان کی کہانیاں ہمارے معاشرتی رویوں کی عکاسی کرتی ہیں-انہوں نے اپنی زیادہ تر کہانیوں میں معاشرے کے پسے ہوئے غریب طبقے کو موضوع بنایا ہے-
انہیں مندرجہ ذیل ایوارڈملے
غالب ایوارڈ، دوشیزہ ایوارڈ (پاکستان)، سویت لینڈ نہرو ایوارڈ (ماسکو)، مہاراشٹر اردو اکیڈمی ایوارڈ، نقوش ایوارڈ (پاکستان)، پدماشری ایوارڈ (بھارت)
تصانیف
یہ ان کی تصانیف کی ایک نامکل فہرست ہے۔
ایوان غزل (ناول)
بارش سنگ (ناول)
نروان (ناول)
جگنو اور ستارے (ناول)
نغمے کا سفر (ناول)
روشنی کے مینار (افسانے)
پرایا گھر (افسانے)
رات کے مسافر (افسانے)
راز کا قصہ (افسانے)
یہ کون ہنسا (افسانے)
تریاگ (افسانے)
نئی عورت (افسانے)
سچ کے سوا (افسانے)
بات پھولوں کی (افسانے)
کن (افسانے)
اس کے علاوہ انہوں نےحیدرآباد شہر پر بننے والی ڈاکومنٹری حیدرآباد ایک شہر ایک تہذیب کا سکرپٹ بھی تحریر کیا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 4 فروری، 1903ء- وفات: 15 جنوری، 1980ء) ———- جرم کا اصل نام ابوالحسن تھا اور تخلص جرم جبکہ شہرت جرم محمد آبادی سے پائی- 4 فروری 1903 کو جرم محمد آباد ضلع اعظم گڑھ کے قصبے محمد آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتداء میں سامری […]

معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات

آج معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 5 مئی ، 1947ء- وفات: 15 جنوری، 1996ء) ———- محسن نقوی اردو کے مشہور شاعر تھے۔ ان کا مکمل نام سید غلام عباس تھا۔ لفظ محسن اُن کا تخلص تھا اور لفظ نقوی کو وہ تخلص کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ لہذا بحیثیت ایک […]