مفلسِ حرف کو پھر رزقِ ثنا مل جائے

رنگ و نکہت میں ڈھلی صوت و صدا مل جائے

پھر کوئی لعلِ یمن مشکِ ختن ارزاں ہو

خامۂ عجز کو پھر اذنِ ثنا مل جائے

سوکھے دھانوں پہ کوئی ابرِ کرم کا چھینٹا

فصلِ مدحت کو مری تازہ ہوا مل جائے

راہ میں بیٹھا ہوں میں کب سے بچھا کر آنکھیں

اے مرے ماہ لقا ! اب تو لقا مل جائے

دل کے آنگن میں کسی رات وہ منظر دیکھوں

چشمِ حیرت کو حقیقت کا پتا مل جائے

ہجر کی رات بھی پیاری ہے کہ غم ان کا ہے

طلعتِ فجر کبھی نُورِ ضحٰی مل جائے

پھر مہک جائے تری یاد سے یہ قریۂ جاں

شہرِ خوشبو سے جو آتی ہو صبا مل جائے

آہ ! دلگیر ہیں کشمیر کی مائیں بہنیں

میرے آقا تیری رحمت کی ردا مل جائے

جب بھی لیں نام ترا ایک سکینت اترے

غم کے ماروں کو ہر اک دُکھ کی دوا مل جائے

شرق تا غرب پھروں تیرے خدا کا ہو کر

دفن ہونے کو ترے شہر میں جا مل جائے

تیری سیرت تری مدحت سے رہے کام مجھے

زندہ رہنے کی یہی ایک ادا مل جائے

تیرا بندہ ہے تری آل کا نوکر نوری

بس تمنّا ہے شہا تیری رضا مل جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]