ممتاز شاعر صبا اکبر آبادی کا یوم ِ پیدائش

آج ممتاز شاعر صبا اکبر آبادی کا یوم ِ پیدائش ہے

صبا 14 اگست 1908ءميں پيدا هوئے اور دس سال كي عمر يعني 1918ء سے شعر كهنا شروع كرديا تھا اور 1920ء يعني 21 سال كي عمر سے مختلف رسالوں ميں ان كا كلام شائع هونے لگا تھا ۔ صبا اكبر آبادی بنيادی طور پر غزل كے شاعر تھے ليكن انهوں نے حمد و نعت، مرثيے، تضمين اور رباعيوں كا ترجمه رباعی كے فارم ميں كر كے ایک قادرالكلام شاعر كي حيثيت سے اپني پہچان بنائي۔ صبا كي سب سے پهلے شائع هونے والي تخليق حمدونعت اور سلام كا مجموعه ٫٫ذكروفكر ٬٬ هے جو 1938ء ميں شائع هوئي۔ اس كے بعد نظموں كا مجموعه ٫٫زمزمه پاكستان٬٬1946 ميں شائع هوا۔ غزلوں كے تين مجموعے ٫٫اوراق گل٬٬، ٫٫چراغِ بهار٬٬ اور ٫٫ ثبات ٬٬ شائع هوئے۔ مرثيوں كے بھي تين مجموعے ٫٫سر بكف٬٬ ، ٫٫ شهادت٬٬ اور٫٫خونناب٬٬ شائع هو چكے هيں۔ اس كے علاوه غالب كي تمام فارسي رباعيات كا ترجمه ٫٫هم كلام٬٬ اور عمر خيام كي باره سو رباعيات ميں سے صرف سو رباعيوں كا ترجمه ٫٫ دست زرفشاں٬٬ كے عنوان سے شائع هو چكے هيں۔ غالب كے مكمل ديوان كي تضمين بھي صبا نے كي هے ليكن وه بھي عمر خيام كي گياره سو رباعيات كي طرح ابھي تک غير مطبوعه هے۔ 29 اکتوبر 1991ء کو اسلام آباد میں وفات پا گۓ تھے ان کی تدفین کراچی میں سخی قبرستان میں ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منتخب کلام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جوانی زندگانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

یہ اک ایسی کہانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

ہمارے اور تمہارے واسطے میں اک نیا پن تھا

مگر دنیا پرانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

عیاں کر دی ہر اک پر ہم نے اپنی داستان دل

یہ کس کس سے چھپانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

جہاں دو دل ملے دنیا نے کانٹے بو دئے اکثر

یہی اپنی کہانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

محبت ہم نے تم نے ایک وقتی چیز سمجھی تھی

محبت جاودانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

گزاری ہے جوانی روٹھنے میں اور منانے میں

گھڑی بھر کی جوانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

متاع حسن و الفت پر یقیں کتنا تھا دونوں کو

یہاں ہر چیز فانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

ادائے کم نگاہی نے کیا رسوا محبت کو

یہ کس کی مہربانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 4 فروری، 1903ء- وفات: 15 جنوری، 1980ء) ———- جرم کا اصل نام ابوالحسن تھا اور تخلص جرم جبکہ شہرت جرم محمد آبادی سے پائی- 4 فروری 1903 کو جرم محمد آباد ضلع اعظم گڑھ کے قصبے محمد آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتداء میں سامری […]

معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات

آج معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 5 مئی ، 1947ء- وفات: 15 جنوری، 1996ء) ———- محسن نقوی اردو کے مشہور شاعر تھے۔ ان کا مکمل نام سید غلام عباس تھا۔ لفظ محسن اُن کا تخلص تھا اور لفظ نقوی کو وہ تخلص کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ لہذا بحیثیت ایک […]