مولود مصطفیٰ کی گھڑی یہ سماں ہوا

ہر گوشۂ زمین و فلک ضوفشاں ہوا

مشکل نہ کوئی سامنے آ کر کھڑی ہوئی

ذکرِ نبی لبوں پہ ہے جب سے رواں ہوا

مؤمن کے واسطے ہوا لازم نبی کا عشق

یعنی نبی کا عشق ہی ایماں کی جاں ہوا

اعجاز ہے یہ احمدِ مرسل کی نعت کا

عشقِ مجاز قلب سے نکلا ، دھواں ہوا

تابانیاں حضور نے ذروں کو بخش دیں

دشتِ عرب انہی کے سبب کہکشاں ہوا

آیت کلامِ رب کی ہے شاہد طہور پر

یوں پاک ہر برائی سے وہ خانداں ہوا

جس دم رہی زبان پہ نعت نبی قمرؔ

لمحہ وہ زندگی کا کہاں رایگاں ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]