میرے صادق میرے امین سلام

دل پذیر اور دل نشین سلام

بھیجتا ہے درود ان پہ خدا

پیش کرتے ہیں مومنین سلام

تجھ کو کرتا ہے عرش سے خالق

اے کھجوروں کی سر زمین سلام

رمز اوقافِ الکتاب درود

اس کی ہر آیت مبین سلام

لکھ رہا ہے ابد کی تختی پر

میرا ایمان اور یقین سلام

پیروکار ان پہ جاں لٹاتے ہیں

اور کرتا ہے ان کو دین سلام

سبز گنبد کو دیکھ کر ہر روز

آسماں کہتا ہے زمین سلام

نعت پڑھنے کی دیر تھی مظہرؔ

بولے محفل میں حاضرین سلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

درود اُن پر محمد مصطفیٰ خیر الورا ہیں جو

سلام اُن پر رسولِ مجتبیٰ نورِ خدا ہیں جو درود اُن پر خدائے پاک کی جو خاص رحمت ہیں سلام اُن پر جہانوں کے لیے لُطف و عطا ہیں جو درود اُن پر کہ جِن کا نام تسکینِ دِل و جاں ہے سلام اُن پر کہ ساری خلق کے حاجت روا ہیں جو درود اُن […]

اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام آ کے قدسی مزارِ اقدس پر پیش کرتے ہیں نور بار سلام ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر پیش کرتے ہیں شان دار سلام اذن ملتا رہے حضوری کا عرض کرنا ہے بار بار سلام پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام سر جھکائے ہوئے […]