میں بہت ہی ظلم کر بیٹھا ہوں اپنی جان پر

تیری رحمت پر بھروسہ کر رہا ہوں رات دن

زندگی ساری گناہوں میں تو میں نے کاٹ دی

مغفرت درکار ہے یا رب!کہ ہے ساعت کٹھن

۰۰۰

باقی ماندہ زندگی پَر ہو فقط مُہرِ سُنَن

تاکہ میں دکھلا سکوں کوکب بھی کچھ اعمال میں

تیرگی کے غار ہی میں نے بسائے ہیں سدا

روشنیٔ اُسوۂ احمد ہو اب احوال میں

۰۰۰

ہے ندامت تیرے دربارِ کرم میں باریاب

اس لیے میں چند آنسو لے کے حاضر ہو گیا

تیری رحمت ہے غضب پر تیرے، حاوی اے کریم!

ہو قبول اس بندۂ عاجز کی اب یہ اِلتجا

۰۰۰

یعنی میری مغفرت کا فیصلہ کر دے کریم!

تیری عفو و درگزر کا آئے مجھ تک سلسلہ

مجھ کو بھی احساس ہو، ہوں مغفرت کے سائے میں

دنیوی ماحول میں ایسی نشانی بھی دکھا

اِلتجائے عفو و بہ بارگاہِ رب العزت :جمعہ: ۵؍محرم الحرام ۱۴۳۸ھ مطابق: ۷؍اکتوبر۲۰۱۶ء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

مسلمانوں نہ گھبراؤ کورونا بھاگ جائے گا

خدا کی راہ پر آؤ کورونا بھاگ جائے گا عبادت کا تلاوت کا بناؤ خود کو تم خُو گر مساجد میں چلے آؤ کورونا بھاگ جائے گا طریقے غیر کے چھوڑو سُنو مغرب سے مُنہ موڑو سبھی سنت کو اپناؤ کورونا بھاگ جائے گا رہو محتاط لیکن خیر کی بولی سدا بولو نہ مایوسی کو […]

جس میں ہو تیری رضا ایسا ترانہ دے دے

اپنے محبوب کی نعتوں کا خزانہ دے دے شہرِ مکّہ میں مجھے گھر کوئی مِل جائے یا پھر شہرِ طیبہ کی مجھے جائے یگانہ دے دے اُن کی نعلین کروں صاف یہی حسرت ہے ربِّ عالم مجھے اِک ایسا زمانہ دے دے نوکری تیری کروں آئینہ کرداری سے اُجرتِ خاص مجھے ربِّ زمانہ دے دے […]