نعت پڑھئیے سیّد و سردار کی

پائیے رحمت نبی مختار کی

چھوڑئیے سب نفرتوں کی گفتگو

کیجیئے اب گفتگو بس پیار کی

نور کی محفل سجی ہے آئیے

بگڑی بن جائے گی ہر حبدار کی

آ رہی ہے اس طرف بادِ صبا

روح نکھرے گی گل و گلزار کی

آپ سے ہی آپ کا سائل ہوں میں

دیجیئے سوغات مجھ کو پیار کی

آئیے میرے قریں میرے حبیب

وصّل کی ہے آرزو بیمار کی

آرزو تھی دیکھئیے پوری ہوئی

نزدِ آقا قبر یارِ غار کی

لاج رکھ لیجے رضاؔ کی حشر میں

یا نبی جی! اپنے عاشق زار کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]